ریاستی وزیر نے کہا کہ ممبئی کو کاروبار کا مرکز بنانے میں تعاون کریں۔
EPAPER
Updated: January 05, 2025, 1:34 PM IST | Agency | Mumbai
ریاستی وزیر نے کہا کہ ممبئی کو کاروبار کا مرکز بنانے میں تعاون کریں۔
اسکل ڈیولپمنٹ اور آنٹرپرینورشپ کے ریاستی وزیرمنگل پربھات لودھا جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کے زیر اہتمام ۱۷؍ویں ایڈیشن انڈیا انٹرنیشنل جیولری شو (آئی آئی جے ایس) کا افتتاح کیا۔ جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کے زیر اہتمام آئی آئی جے ایس ۲۰۲۵ء میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس میں ۳؍ہزار اسٹالس پر۱۵۰۰؍ سے زیادہ نمائش کنندگان شامل ہیں، جس میں دو مقامات پر ۱ء۲۵؍ لاکھ مربع میٹر نمائشی جگہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تجارتی نمائش ۳؍ روز جاری رہے گی۔
ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے کہا،کہ ’’مہاراشٹر بہترین کاروباری اور پیشہ ورانہ ماحول پیش کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی دور اندیش قیادت میں، ہماری حکومت آپ جیسی صنعتوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ ایک ساتھ مل کر، ہم وکست اور آتم نربھر بھارت کے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ تنظیم ممبئی کو اپنا مرکز بنائے اور اپنے کاروبار کو یہاں سے کہیں اور منتقل نہ کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تاجرریاست کی صنعتی ترقی میں حکومت کا تعاون کریں۔ مستقبل کی افرادی قوت کو مضبوط بنانے اور ہیروں اور زیورات کے شعبے کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مہارت کی ترقی اور سرٹیفیکیشن پر تعاون کرنا چاہیے۔
پی این جی جیولرس کے ایم ڈی اور سی ای او سوربھ گاڈگل نے کہاکہ ’’نیٹ ورکنگ کا مظہر ہونے سے لے کر دنیا بھر سے ٹیلنٹ کو ظاہر کرنے تک آئی آئی جے ایس دنیا کے سب سے بڑے جیولری شو بننے کی طرف ہمارے سفر کی نمائندگی کرتا ہے۔ وپل شاہ، چیئرمین، جی جے ای پی سی، نے ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کونسل کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا ’’جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہنر مندی کی ترقی کو مربوط کرکے، ہم نہ صرف ہندوستانی جواہرات اور زیورات کی صنعت کو بدل رہے ہیں بلکہ جدت، پائیداری اور اعتماد کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ ہنر کو پروان چڑھانے، بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ہماری وابستگی اس بات کو یقینی بناتی ہے۔