• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹوں پر جیت کا فرق ایک ہزار ووٹوں سے کم رہا

Updated: November 25, 2024, 1:12 PM IST | Agency | Ranchi

ایک سیٹ پر ۴۳۴؍ تو ایک پر۹۶۸؍ووٹوں کے فرق سے امیدوار جیتے۔

Baidyanath Ram of Jharkhand Mukti Morcha lost by 434 votes. Photo: INN
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے بیدیا ناتھ رام ۴۳۴؍ ووٹوں سے ہار گئے۔ تصویر : آئی این این

جھارکھنڈ میں ۸۱؍ سیٹوں پر ہوئے اسمبلی انتخابات میں پانچ ایسی سیٹیں تھیں جہاں جیت کا فرق ایک ہزار ووٹوں سے کم تھا۔ اس الیکشن میں لاتیہار، ڈالٹن گنج، کانکے، چھترپور اور منڈو اسمبلی سیٹیں ایسی تھیں جہاں امیدواروں کو جیتنے کیلئے سخت محنت کرنی پڑی۔ ان نشستوں پر امیدواروں کے درمیان جیت کا فرق ایک ہزار ووٹوں سے کم تھا۔ لاتیہار اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار پرکاش رام نے جے ایم ایم کے امیدوار بیدیا ناتھ رام کو سخت مقابلے میں ۴۳۴؍ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بی جے پی امیدوار پرکاش رام کو۹۸۰۶۲؍ ووٹ ملے جبکہ جے ایم ایم کے امیدوار بیدیا ناتھ رام کو ۹۷۶۲۸؍ووٹ ملے۔ ڈالٹن گنج اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار آلوک کمار چورسیا نے کانگریس امیدوار کرشنندن ترپاٹھی کو۸۹۰؍ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ چورسیا کو ایک لاکھ ۲؍ ہزار ۱۷۵؍ ووٹ ملے جبکہ ترپاٹھی کوایک لاکھ ایک ہزار ۲۸۵؍ ووٹ ملے۔ اسی طرح کانکے سے کانگریس کے سریش کمار بیتھا نے بی جے پی کے ڈاکٹر جیتو چرن رام کو سخت مقابلے میں ۹۶۸؍ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بیتھا کو ایک لاکھ ۳۳؍ ہزار ۴۹۹؍ ووٹ ملے جبکہ جیتو چرن رام کوایک لاکھ ۳۲؍ ہزار ۵۳۱؍ووٹ ملے۔ 
  چھتر پور سے کانگریس کے رادھا کرشن کشور نے سخت مقابلے میں بی جے پی کی پشپا دیوی کو ۷۳۶؍ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ کشور کو ۷۱۸۵۷؍ ووٹ ملے جبکہ پشپا دیوی کو۷۱۱۲۱؍ ووٹ ملے۔ اسی طرح منڈو اسمبلی سیٹ سے آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) کے امیدوار نرمل مہتو نے کانگریس امیدوار جے پرکاش بھائی پٹیل کو۲۳۱؍ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مہتو کو۹۰۸۷۱؍ووٹ ملے جبکہ پٹیل کو۹۰۶۴۰؍ ووٹ ملے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK