• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جھارکھنڈ :جے ایم ایم کے الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا

Updated: October 22, 2024, 1:12 PM IST | Agency | New Delhi/Ranchi

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا الزام ہےکہ دیہی علاقوں میںالیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت کم رکھا ہے جسےکمیشن نے بے بنیاد قراردیا ہے۔

Jharkhand KV Ziraala and JMM Chief Hemant Soren. Photo: INN
جھارکھنڈ کےو زیراعلیٰ اور جےایم ایم چیف ہیمنت سورین۔ تصویر : آئی این این

الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دیہی علاقوں میں ووٹنگ کیلئے کم وقت رکھنے کے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے الزام کو بے بنیاد اور حقیقت سے پرے قرار دیا ہے۔ 
  اس سلسلے میں کمیشن نے پیر کو جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جھارکھنڈ میں ۹۸۱؍ نکسل متاثرہ دیہی پولنگ اسٹیشنوں کو چھوڑ کر دیہی علاقوں کے ۲۳؍ ہزار ۵۳۹؍پولنگ اسٹیشنوں اور شہری علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ کا وقت صبح۷؍سے شام۵؍ بجے تک کا ہے۔ 
  ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے کہا’’۲۰۱۴ء اور۲۰۱۹ء کے اسمبلی انتخابات میں پولنگ کا وقت بالترتیب ۸۹؍ فیصد (۲۲۱۳۲) اور۶۳؍فیصد (۱۸۵۵۵)پولنگ اسٹیشنوں پر صبح۷؍ بجے سے سہ پہر۳؍ بجے تک رکھا گیا تھا۔ اس بار صرف ۳؍ فیصد(۹۸۱) پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا وقت صبح۷؍ بجے سے شام۴؍بجے تک رکھا گیا ہے جو کہ کمیشن کی خصوصی کاوشوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔ 
 جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی طرف سے دیہی علاقوں میں ووٹنگ کا وقت کم ہونے کے الزامات کو بے بنیاد اور حقیقت سے پرے قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کل ملا کر۲۹؍ ہزار ۵۶۲؍پولنگ مراکز ہیں، جن میں سے۲۴؍ ہزار ۵۲۰؍پولنگ اسٹیشن دیہی علاقوں میں ہیں ۔ شہری علاقوں میں ۵۰۴۲؍پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ نکسل متاثرہ دیہی علاقوں کے ۹۸۱؍ پولنگ اسٹیشنوں کو چھوڑ کر باقی دیہی علاقوں کے ۲۳؍ ہزار ۵۳۹؍ پولنگ اسٹیشنوں اور شہری علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ کا وقت صبح۷؍بجے سے شام ۵؍ بجے تک ہے۔ ریاست کے چیف ووٹنگ آفیسر کے دفتر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹنگ کے لیے مقررہ اوقات کی مناسب تشہیر کی جا رہی ہے۔ واضح رہےکہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کےبی جے پی کے کٹھ پتلی ہونے کابھی الزام لگا چکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK