• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے بی جےپی کو جواب دیا

Updated: November 01, 2020, 10:01 AM IST | Agency | Jharkhand

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے بی جےپی کی جانب سے ہیمنت سورین کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت کے کام کرنے کے طریقے کے سلسلے میں مسلسل اٹھائے جارہے سوالوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے حکومت کے پچھلے دس مہینے کے دوراقتدارمیں ریاست میں غریب،مزدور اور کسانوں کےلئے کورونا بحران کے باوجود کئے گئے ترقیاتی اور راحتی کاموں کی مکمل تفصیل پیش کی

Hemant Soren, JMM - Pic : INN
ہیمنت سورین جے ایم ایم ۔تصویر : آئی این این

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے  بی جےپی کی جانب سے ہیمنت سورین کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت کے کام کرنے کے طریقے کے سلسلے میں مسلسل اٹھائے جارہے سوالوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے حکومت کے پچھلے دس مہینے کے دوراقتدارمیں ریاست میں غریب،مزدور اور کسانوں کےلئے کورونا بحران کے باوجود کئے گئے ترقیاتی اور راحتی کاموں کی مکمل تفصیل پیش کی ۔ ہیمنت سورین حکومت کی جانب سے ۳۵؍ نقاط منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی تفصیل سے حساب کتاب پیش کیا گیا ۔جے ایم ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری سپریو بھٹہ چاریہ اور وجے کمار سنگھ نےپارٹی سپریمو شیبو سورین کی کھجوریا میں واقع رہائش گاہ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ  ریاستی حکومت کے ذریعہ کورونا بحران کے باوجود پچھلے دس مہینے کے دوران غریب ،کسان اور مزدوروں کو بحران سے ابھارنے کے مقصد سے کئی اہم کام کئے گئے  ۔
  جے ایم ایم کے مطابق ریاست کے نوجوان وزیر اعلیٰ  ہیمنت سورین کی قیادت میں عظیم اتحاد کی حکومت نے کورونا کے بحران  کے درمیان مرکزی حکومت سے متوقع تعاون کے بغیر جھارکھنڈ  کے ثقافتی ورثہ کو بچایا۔ ساتھ ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں پھنسے پانچ لاکھ غیر مقیم مزدوروں کو خصوصی ریل اور ہوائی جہاز سے صحیح سلامت گھر پہنچایا۔اس کے علاوہ گھر لوٹے مزدوروں کےلئے روزگار،سبھی بے سہارا لوگوں کو بھوک سے بچانے کےلئے وزیراعلیٰ دیدی کچن، مفت دال بھات سینٹر،سبھی کارڈہولڈروں اور بغیر کارڈ والوں کو اناج مہیا کرانے کے علاوہ ریاست میں سڑکوں کا جال  بچھایا گیا۔ اس دوران ۹۰۰؍ کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK