• Sun, 16 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیو ہاٹ اسٹار: شادی ڈاٹ کام نے کہا ’’ایسی جوڑی کے تو ہم بھی مستحق ہیں!‘‘

Updated: February 15, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai

ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار اور جیو سنیما کا انضمام مکمل ہوگیا ہے اور نئی کمپنی کا نام ’’جیو ہاٹ اسٹار‘‘ ہے۔ اس موقع پر شادی ڈاٹ کام نے نئے ادارے کو دلچسپ انداز میں مبارکباد پیش کی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اسٹار انڈیا اور وایا کوم ۱۸؍ نے اپنے نئے منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کا جیو سے انضمام ہوا ہے اور اب ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کا نام ’’جیو ہاٹ اسٹار‘‘ ہوگیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ’’جیو سنیما‘‘ اور ’’ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار‘‘ کے مشمولات کو یکجا کرے گا۔ اس ہائی پروفائل انضمام نے ’’شادی ڈاٹ کام‘‘ توجہ حاصل کی، جو انوپم متل کی ملکیت والا رشتوں کیلئے مقبول پلیٹ فارم ہے۔ اس انضمام کی خبر عام ہوتے ہی شادی ڈاٹ کام نے ایک دلچسپ پیغام کے ساتھ نئی شراکت کا جشن مناتے ہوئے ایک بل بورڈ لگایا جس پر درج ہے: ’’بدھائی ہو جیو ہاٹ اسٹار! ایسی جوڑی کے تو ہم بھی مستحق ہیں۔ شادی ڈاٹ کام پر لاگ اِن کریں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:سری نگر: دکانوں سے جماعت اسلامی سے منسلک ۶۶۸؍ کتابیں ضبط کی گئیں

تخلیقی مارکیٹنگ کے اس اقدام نے تیزی سے توجہ حاصل کر لی، لوگوں نے اسے ویلنٹائنس ڈے سے جوڑ دیا اور بروقت اشتہار کی خوب تعریف کی۔ جشن کا دائرہ سوشل میڈیا تک پھیلا، جہاں ایک صارف، گوری ایم نے لنکڈ ان پر ایک پوسٹ شیئر کیا، جس میں شادی ڈاٹ کام کے تفریحی تعاون پر روشنی ڈالی گئی: ’’ویلنٹائنس ڈے پر شادی ڈاٹ کام تعاون نہ کرے، کیا یہ بھی ممکن ہے؟ شادی ڈاٹ کام ایک تفریحی تعاون کے ساتھ شہر میں نئے جوڑے کا جشن منا رہا ہے۔ جیو ہاٹ اسٹار، بن گیا نہ ویلنٹائنس ڈے اور بھی اسپیشل؟‘‘
اس کے جواب میں شادی ڈام کام کے بانی اور شارک ٹینک انڈیا کے جج، انوپم متل نے کہا کہ ’’ساری جوڑی ہم ہی بناتے ہیں۔‘‘ جیو ہاٹ اسٹار کے بیان کے مطابق جیو سنیما اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار جیسے دو بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا انضمام سامعین کو تفریح ​​کے بے مثال انتخاب پیش کرے گا اور صنعت کے نئے معیارات مرتب کرے گا۔ لائیو اسپورٹس کوریج کے ساتھ اس پر ۳؍ لاکھ گھنٹوں سے زیادہ فلموں، شوز اور خصوصی مواد کی ایک وسیع لائبریری ہے۔ اس پلیٹ فارم سے براہ راست ۵۰۰؍ ملین صارفین جڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK