• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبرا میں جتیندر اوہاڑ کی انتخابی مہم ’’ایک نمبر‘‘ کے نعروں کے ساتھ اختتام کو پہنچی

Updated: November 19, 2024, 2:37 PM IST | Inquilab News Network | Mumbra

ممبرا -کلوا اسمبلی حلقے سے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار جتیندر اوہاڑ کی انتخابی مہم پیر کی شام ۶؍ بجے ’’ایک نمبر، ایک نمبر‘‘ کے نعروں  کے ساتھ ختم ہوئی۔

Jitendra Awhad appealing to vote on `one number` during the election campaign. Photo: INN
جتیندر اوہاڑ انتخابی مہم کے دوران ’ایک نمبر‘ پر ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ممبرا -کلوا اسمبلی حلقے سے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار جتیندر اوہاڑ کی انتخابی مہم پیر کی شام ۶؍ بجے ’’ایک نمبر، ایک نمبر‘‘ کے نعروں  کے ساتھ ختم ہوئی۔  واضح رہےکہ ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) پرجتیندر اوہاڑ کا نام اوران کا انتخابی نشان پہلے ہی نمبر  پر ہے۔اسی مناسبت سے پیر کو انتخابی مہم کی آخری ریلی میں اسے نعرے میں  تبدیل کردیاگیا۔ این سی پی (شرد پوار) کے لیڈر جتیندر اوہاڑ  جواپنی سیکولر شبیہ کیلئے  مہاراشٹر ہی نہیں پورے ملک میں  جانے جاتے ہیں، لگاتار ۳؍ بار  اسمبلی میں ممبرا-کلوا حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں اورانہیں یقین ہے کہ چوتھی بار بھی ممبرا کے عوام کافیصلہ ان ہی کے حق میں آئےگا۔ پیر کوان کی انتخابی مہم کا آخری پڑاؤممبرا سٹیشن سے وائی جنکشن تک روڈ شو تھا  جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ہی نہیں خواتین اور بزرگوں نے شرکت کی۔  ریلی میں شامل افراد کے مطابق نہ صرف یہ کہ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بلکہ جگہ جگہ جتیندر اوہاڑ کے خیرمقدم کیلئے گروپ کی شکل میں لوگ منتظر نظر آئے۔  جتیندر اوہاڑ جن کا شمار شرد پوار کے انتہائی معتمد لیڈروں میں ہوتا ہے،   نے ’’ایک نمبر ،ایک نمبر‘‘ کے نعروں کے بیچ اس  نمائندہ سے گفتگو کے دوران پُر اعتماد لہجے میں کہا کہ ’’ممبرا کے عوام  میرے ہیں اور میں ممبرا کے عوام کیلئے ہوں۔ ۱۵؍ سال میں نے اس بستی کی خدمت کی ہے، یہاں  کے لوگوں کا اعتماد جیتا ہے۔ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہےگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK