چند روز قبل سول ججز (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) مسابقتی مین امتحان ۲۰۲۲ءکی عارضی انتخابی فہرست اعلان کیا گیا۔ جس میں کل۱۱۴؍ کامیاب امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس باوقار عدالتی امتحان میں ۵ ؍مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اپنے اہل خانہ وقوم کا نام روشن کیا ہے۔
امتحان میں کامیاب طلبہ۔ تصویر: آئی این این۔
چند روز قبل سول ججز (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) مسابقتی مین امتحان ۲۰۲۲ءکی عارضی انتخابی فہرست اعلان کیا گیا۔ جس میں کل۱۱۴؍ کامیاب امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس باوقار عدالتی امتحان میں ۵ ؍مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اپنے اہل خانہ وقوم کا نام روشن کیا ہے۔ ان کامیاب امیدواروں میں شیخ تنویر رحمٰن نے پانچواں، شمائلہ صدف سہیل احمد نے ۱۹؍واں، ملانی اشفاق شاہجہاں نے ۲۳؍ واں ، شیخ شیریں لالہ نے ۳۲؍واں اور عزیر احمد شیخ نصیر احمد نے۷۳؍واں رینک حاصل کیا ہے۔ ایم پی ایس سی کے ذریعہ مذکورہ ویکینسی کا اشتہار ۲۰۲۲ کو شائع ہوا تھا۔ جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کا فارم بھرا تھا۔ خیال رہے کہ یہ امتحان ۳ مراحل میں منعقد ہوتا ہے۔ پہلا مرحلہ پریلیم امتحان کا ہوا جس میں ۱۲ ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی تھیں ۔ ان میں سے ۱۱۵۰؍امیدوارمینس امتحان کے لئے کوالیفائی ہوئے جس میں سے ۳۵۰ طلباء کا انتخاب انٹرویو کے لئے کیا گیا تھا۔ بعد ازیں ۲۹؍مارچ ۲۰۲۵ء کے بیچ منعقدہ انٹرویو میں سے ۱۱۴ امیدواروں کا انتخاب بطور جونیئر مجسٹریٹ کیا گیا ہے۔ حتمی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان تمام کامیاب امیدواروں کو ٹریننگ دینے کے بعد بطور ججز ( جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر تقرر کیا جائے گا۔