• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جاب مارکیٹ میں بہتری ،نئی ملازمتیں بڑھیں گی

Updated: October 08, 2021, 11:04 AM IST | Agency | New Delhi

’ٹیم لیز ‘کے قومی سطح کے سروے سے معلوم ہوا کہ ستمبر سہ ماہی میں ۸؍فیصد سے زیادہ کمپنیاں تقرریوں میں دلچسپی دکھارہی ہیں، ٹیکہ کاری تیز ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے رجحان بہتر ہواہے، میٹرو اور ٹیئر ۲،۳؍شہروں کی کمپنیاں بھی پرجوش

 In the next three months, companies will accelerate the recruitment of new employees..Picture:INN
آئندہ تین ماہ میں کمپنیاں نئے ملازمین کی بھرتی کا عمل تیز کریں گی۔۔ تصویر: آئی این این

 نئی ملازمتوں کے متلاشیوں کے لئے یہ ۳؍ ماہ اچھے گزرنے والے ہیں۔ کمپنیاں (ہائرنگ) ملازمین بھرتی کے لئے دسمبر سہ ماہی میں ستمبر سے زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔اس بات کا اندازہ ٹیم لیز کے حالیہ ایمپلائمنٹ آؤٹ لک رپورٹ سے ہوا ہے۔ دراصل کمپنیوں نے کووڈ سے پیدا شدہ مشکل حالات کے حساب سے خود کو ڈھال لیا ہے۔ ٹیم لیز نے ہائرنگ کے تئیں جتنی کمپنیوں پر سروے کیا ہے، ان میں سے ۴۱؍فیصد دسمبر سہ ماہی میں نئے ملازمین کی تقرریاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ستمبر سہ ماہی ۳۸؍ فیصد کمپنیوں نے ہائرنگ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ جبکہ پچھلے سال جون اور ستمبر سہ ماہی میں اوسطاً ۱۸؍ فیصد کمپنیاں ہی بھرتی کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔
نئے ملازمین کی بھرتی کے معاملے میں میٹرو شہروں کے ساتھ ساتھ اور ٹیئر ون ، ۲؍ اور ۳؍ شہروں تک کی کمپنیوں میں جوش
 اچھی بات یہ ہے کہ صارفین کا رجحان بہتر ہونے سے میٹرو اور ٹیئر ون شہروں کے علاوہ ٹیئر ۲؍اور ٹیئر ۳؍ شہروں کی کمپنیاں بھی ملازمین بھرتیوں میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔ موریکو کے سی ای او اور ایم ڈی سوگت گپتا کہتے ہیں کہ ’’اونچی شرح نمو والے سیکٹر کی کچھ کمپنیاں ملازمین کی تخفیف سے پہلے کی سطح پر پہنچنے کی کوشش کریں گی اور کچھ کمپنیاں نئی بھرتیاں کریں گی ۔ اسٹارٹ اپ اور نئے زمانے کی کمپنیوں کو اس سال اچھی سرمایہ کاری ملی ہے۔‘‘
ٹیکہ کاری کے ساتھ طلب اور معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے رجحان بہتر 
 ٹیم لیز نے اپنے سروے میں ۲۱؍ سیکٹر کی ۶۵۰؍ چھوٹی، درمیانی اور بڑی کمپنیوں کو شامل کیا تھا۔ اس سروے رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ ٹیکہ کاری بڑھنے، دفاتر کھلنے کیساتھ ہی طلب اور معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے ہر سیکٹر، انڈسٹری ، سائز کی کمپنیوں میں جوش بڑھا ہے۔
گاؤں اور شہروں میں وہائٹ کالر اور بلیو کالر جاب میں اضافہ
 ٹیم لیز سروسیز کی ایگزیکٹیو وائس پریسڈنٹ ریتوپرنا چکربرتی نے اس معاملے میں کہا کہ  ’’گاؤں اور شہروں دونوں میں وہائٹ کالرجاب (دماغی کام) اور بلیو کالرجاب  (جسمانی مشقت والے کام)  بڑھے ہیں۔ دھیرے دھیرے دفاتر کھلنے سے لگتا ہے کہ کمپنیوں کو اب کووڈ سے ہونے والی  دقت کی فکر نہیں ہے۔ بزنس گروتھ کے لئے ہائرنگ کے تئیں زیادہ پرجوش نظر آرہی ہیں۔‘‘
ٹھوس معاشی نمو کے اشارے اور پی ایل آئی اسکیموں سےاچھا اثر پڑا
 نئی بھرتیوں کے لئے سازگار ماحول بننے کے پس پشت  کمپنیوں  کے اعلیٰ سربراہان  ٹھوش معاشی نمو کے اشارے ، کچھ کاروباروں کے لئے اعلان شدہ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیموں (پی ایل آئی )، دیہی علاقوں میں بہتری کے تئیں امید اور فزیکل کانٹیکٹ والے سروسیز سیکٹر میںاچھال جیسے مثبت فیکٹر بتارہے ہیں۔ کچھ سیکٹرز میں صلاحیتوں کی مانگ بڑھنے، شیئر مارکیٹ میں تیزی، جی ایس ٹی کلیکشن ڈیٹا اور سروسیز سیکٹر میں بہتری سے بھی ہائرنگ سینٹی مینٹ کو تعاون ملا ہے۔
ٹراویل اور ہاسپٹالٹی جیسے سیکٹر کی کمپنیوں کی بھی دلچسپی بڑھی
 اس سہ ماہی ملازمین بھرتی کرنے میں زیادہ دلچسپی آئی، ایف ایم سی جی، ایجوکیشنل سروسیز، ای کامرس اور ٹیک اسٹارٹ اپ ، ٹیلی کوم ، مینوفیکچرنگ ، انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کے علاوہ کنسٹرکشن اور ریالٹی اسٹیٹ کمپنیاں دکھارہی ہیں۔ سروے کے مطابق کووڈ سے بری طرح سے متاثر ٹراویل اور ہاسپٹالٹی جیسے سیکٹر کی کمپنیاں بھی اس سہ ماہی اپنی ٹیم بڑی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK