• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جودھپور:عید گاہ کے پیچھے دیوار اور گیٹ کی تعمیر پر تشدد،پتھراؤ ،۲؍ پولیس اہلکار زخمی

Updated: June 23, 2024, 10:16 AM IST | Agency | Jodhpur

راجستھان کے اس شہر کے انتہائی حساس سمجھے جانے والے علاقے سور ساگر میں عیدگاہ کے پیچھے گیٹ اور دیوار تعمیرڪرنے پر ہوئے جھگڑے اور پھر صلح کے بعد جمعہ کی رات اچانک شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کئے جانے پر حالات بگڑگئے۔

Late night, the situation worsened in the area and the police had to resort to lathi charge. Photo: INN
دیر رات علاقے میںحالات بگڑ گئے اور پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ تصویر : آئی این این

راجستھان کے اس شہر کے انتہائی حساس سمجھے جانے والے علاقے سور ساگر میں عیدگاہ کے پیچھے گیٹ اور دیوار تعمیرڪرنے  پر ہوئے جھگڑے اور پھر صلح کے بعد جمعہ کی رات اچانک  شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کئے جانے پر حالات بگڑگئے۔ شرپسندوں نے  ایک دکان اور ٹریکٹر کو بھی آگ لگا دی گئی اور ایک جیپ کو توڑ پھوڑ کررکھ دیاگیا۔ پتھراؤ میں ۲؍ پولیس اہلکار زخمی  ہوئے ہیں۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے  ہجوم کو منتشر کیا اورآنسو گیس کے چار پانچ راؤنڈ بھی فائر کئے۔ علاقے میں پولیس اور آر اے سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ رات دیر گئے حالات پر قابو پالیا گیا مگر کشیدگی برقرار ہے۔ دونوں فرقوں کے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس پر جانبداری کے بھی الزامات لگائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  سورساگر کے راجا رام سرکل کے قریب عیدگاہ کی عقبی دیوار  پر کچھ تعمیراتی کام شروع ہواجس پر  ۲؍ گروہ آمنے سامنے آگئے۔ اس کے بعد رات کو پتھراؤ، آتش زنی اور توڑ پھوڑ سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ معاملے میںدونوں فریقوں کی جانب سے متضاد ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ پولیس کمشنر راجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ۲۰-۱۵؍نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 
اتفاق کے بعد صورتحال ایک بار پھر بگڑ گئی
ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے پانچ پانچ افراد کے درمیان بات چیت کے بعد رات ساڑھے ۹؍ بجے گیٹ بند کرنے پر اتفاق ہوا تھا اور دونوں گروپ لوٹ  گئے تھے لیکن اسیرات تقریباً سوا ۱۰؍ بجے شر پسندوں نے تاجروں کے محلے میں اچانک پتھراؤ شروع کر دیا جس سے حالات بگڑگئے۔  پولیس کمشنر نے دیر رات سورساگر پہنچ کرحالات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK