• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوبائیڈن کا ہلیری کلنٹن کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کرنے پر غور

Updated: November 14, 2020, 3:40 AM IST | Washington

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اپنے انتظامیہ کی تشکیل میں مصروف ہیں ۔

Hillary Clinton. Photo: INN
ہلیری کلنٹن۔تصویر: آئی این این

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اپنے انتظامیہ کی تشکیل میں مصروف ہیں ۔ حالانکہ انہیں ابھی وہائٹ ہائوس میں داخلے کا باضابطہ طور پر پروانہ نہیں ملا ہے۔ مختلف تقرریوں کے دوران خبر آئی ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو بائیڈن اقوام متحدہ میں امریکہ کا سفیر مقرر کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بائیڈن نے رونالڈ کلین کو وائٹ ہاؤس کا چیف مقرر کیا تھا۔مزید تقرریوں کے تعلق سے گفتگو کا سلسلہ جار ی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیر بحث آنے والے ناموں میں ایک اہم نام سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا بھی ہے۔ انہیں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کئے جانے پر غور ہو رہا ہے۔ ہلیری کو اس منصب پر فائز کئے جانے کا مقصد عالمی سطح پر امریکہ کی گرتی ہوئی شبیہ کو بحال کرنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں عالمی سطح پر امریکہ کا وہ دبدبہ نظر نہیں آ رہا ہے جس کیلئے وہ سپر پاور کہلاتا تھا۔
 حال ہی میں ایران پر پابندیوں کے معاملے میں اسے اقوام متحدہ میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا ہے۔ جبکہ نگورنو کاراباخ کی جنگ اور ترکی اور یونان کے تنازع میں بھی اس کا کوئی اہم کردار نظر نہیں آیا۔ ایسی صورت میں اقوام متحدہ میں نمائندگی کیلئے کسی مضبوط اور مستعد شخصیت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ہلیری کلنٹن ایک نمایاں نام ہے جن کے تعلق سے غوروخوض جاری ہے۔ بائیڈن نے اس معاملے میں سینیٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے بھی گفتگو کی۔
 پوپ فرانسیس سے گفتگو
   بائیڈن نے جمعرات کے روز پوپ فرانسس سے بھی بات چیت کی۔ بائیڈن جو کہ امریکہ کے صدر بننے والے دوسرے کیتھولک ہیں ، انہوں نے غربت، ماحولیات کی تبدیلی اور ہجرت جیسے معاملات میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پوپ نے انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ بائیڈن کی میعاد کار آئندہ سال جنوری سے شروع ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK