• Sat, 05 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بائیڈن فوری طور پر وہائٹ ہاؤس پہنچے، ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی

Updated: July 15, 2024, 10:19 AM IST | Agency | New York

قوم کے نام مختصر خطاب میں حملے کو ’بیمار ذہنیت کا نتیجہ‘ قراردیا، اعلان کیا کہ امریکہ میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Joe Biden. Photo: INN
جو بائیڈن۔ تصویر : آئی این این

امریکی صدر جو بائیڈن جو اپنے آبائی وطن ڈیلاویئر میں ہفتہ واری چھٹی منا رہے تھے، ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد فوراً وہائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ یہاں پہنچنے کےبعد انہوں   نے ٹرمپ سے فون پر گفتگو کرکے خیریت دریافت کی اور قوم کے نام مختصر خطاب میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’بیمار ذہنیت کا نتیجہ‘‘ قراردیا۔ انہوں  نے اعلان کیا کہ ’’امریکہ میں  تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں  ہے۔ ‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں  نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کی لازمی طور پر سب کو مذمت کرنی چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

 فائرنگ سے ڈونالڈ ٹرمپ کے زخمی ہونے کے ۲؍ گھنٹے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نےکہا کہ انہیں یہ رپورٹ ملنے پر اطمینان محسوس ہوا کہ ڈونالڈ کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’ امریکہ میں اس طرح کے تشدد کے بارے میں کبھی نہیں  سناگیا اور نہ ہی اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ‘‘ انہوں  نے زور دیکر کہا کہ ٹرمپ کی ریلی پر امن ہونی چاہئے تھی اور اس میں  کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں پیدا ہونا چاہئے تھا۔ ایک رپورٹر کے اس سوال پر کہ کیا یہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش تھی، امریکی صدرنے جواب دیا کہ ’’میں بہت زیادہ نہیں جانتا، میری اپنی ایک رائے ہے مگر ابھی حقائق مجھ تک نہیں  پہنچے۔ ‘‘ انہوں  نے کہا کہ ’’تمام حقائق سامنے آجانے کے بعد ہی میں اس ضمن میں  کوئی بیان دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ ‘‘ اس بیچ وہائٹ ہاؤس نے سنیچر کی شام اس بات کی تصدیق کی کہ صدر بائیڈن نے سابق صدر پر حملے کےبعد ان سے فون پر گفتگو کی ہے مگر یہ نہیں  بتایا کہ اس دوران کیا بات چیت ہوئی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم نے بھی فون پر بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK