• Wed, 30 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ووٹروں کیلئے ایلون مسک کے تحائف بالکل نا مناسب ہیں ‘‘

Updated: October 30, 2024, 10:23 AM IST | Washington

سوئنگ ریاستوں کے رجسٹرڈ ووٹروں میں روزانہ کی بنیاد پر ۱۰؍ لاکھ ڈالر کی رقم بطور تحفہ دیئے جانے پر بائیڈن کی تنقید۔

US President Joe Biden at the Diwali event at the White House. Photo: INN.
وہائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب میں  امریکی صدر جو بائیڈن۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکنالوجی کی صنعت کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی جانب سے امریکی انتخابات سے قبل سوئنگ ریاستوں کے رجسٹرڈ ووٹروں میں روزانہ کی بنیاد پر ۱۰؍ لاکھ ڈالر کی رقم بطور تحفہ دیئے جانے پر تنقید کی ہے۔ بائیڈن کے مطابق یہ بالکل نا مناسب ہے۔ امریکی صدر کا یہ موقف ڈیلاویئر ریاست میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سامنے آیا۔ 
فلاڈلفیا کاؤنٹی کے پبلک پراسیکیوٹر لیری کرسنر نے جو خود ڈیموکریٹ ہیں، پیر کو ارب پتی ایلون مسک اور انعامی رقم تقسیم کرنے والی ان کی تنظیم پی اے سی (پیک) کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ 
اسی طرح امریکی وزارت انصاف نے `پیک کو بھیجے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ یہ انعام ۱۰؍لاکھ ڈالر وفاقی قوانین کی خلاف ورزی میں شمار ہو سکتا ہے۔ انتباہات کے باوجود `پیک تنظیم نے انعامی رقم کے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ یادرہےکہ ابھی تک `پیک تنظیم سوئنگ ریاستوں میں رجسٹرڈ ووٹروں کو ۱۰؍ لاکھ ڈالر کے۹؍ چیک دے چکی ہے۔ ایلون مسک نے جولائی میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ان کی تنظیم پیک نے سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK