• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوگیشوری: نوجوان کی حاضر دماغی سے آگ میں پھنسے کئی افراد کی جان بچ گئی

Updated: July 25, 2024, 9:38 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ایس وی روڈ پر واقع ۲۰؍ منزلہ ای ای ہائٹس ٹاور میں بدھ کی صبح تقریباً ۸؍ بجے اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ ۱۳؍ویں  منزلے پر لگی تھی جو تیزی سے اوپری منزلوںتک پھیلتی ہوئی ۲۰؍ویں  منزلے تک پہنچ گئی ۔

A scene after the fire at EE Heights Tower in Jogeshwari.
جوگیشوری کی ای ای ہائٹس ٹاور میں آتشزدگی کے بعد کا منظر۔

ایس وی روڈ پر واقع ۲۰؍ منزلہ ای ای ہائٹس ٹاور میں بدھ کی صبح تقریباً ۸؍ بجے اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ ۱۳؍ویں منزلے پر لگی تھی جو تیزی سے اوپری منزلوںتک پھیلتی ہوئی ۲۰؍ویں منزلے تک پہنچ گئی ۔ اس دوران ۱۵؍ ویں منزلے پر مقیم ۱۹؍ سالہ عرش یوسف ملک کی حاضر دماغی اور بہادری کے سبب آگ میں پھنسے تقریباً ۱۰؍ افراد کی جان بچائی جاسکی ۔ اس حادثہ میں شدید دھوئیں کے سبب ۴؍ افراد کو سانس لینے میں تکلیف کے سبب مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ۳؍ افراد کو ایس بی ایس اسپتال اور ایک خاتون کو کے جی کیئر اسپتال میںداخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ فائربریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ صبح ۱۱؍بجکر ۵۰؍ منٹ پر آگ بجھا دی گئی۔بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی۔
آتشزدگی کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے عرش ملک جو بی فارم کے سیکنڈ ائیر کے طالب علم ہیں،نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’مَیں کلاس جانے کی تیاری کر رہا تھا تبھی صبح تقریباً ۸؍ بجے جب مَیں نے دروازہ کھولا تو سامنے دھواں ہی دھواں دکھائی دیا ۔اس دوران بجلی بھی منقطع ہو گئی تھی۔ہماری عمارت میںہر منزلہ پر فائر اسٹنگویشر( وہ آلہ جس سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جاتی ہے) لگا رہتا ہے، مَیں نے اس سے قبل کبھی فائر اسٹنگویشر کا استعمال نہیں کیا تھا لیکن اہل خانہ اور دیگر مکینوں کو بچانے کیلئے مَیں نے ۱۵؍ ویں منزلے پر لگے ہوئے فائر اسٹنگویشر لیا اور اس کا پلگ نکال کر دھوئیں کی جانب اسپرے کرنا شروع کر دیا۔ جس وقت آگ لگی تھی اکثر مکین سوئے ہوئے تھے ، مَیں اور میرے ماموںآصف خان نے ایک ایک کر کے پڑوسیوں کو اٹھایا اور انہیں نیچے اترنے کو کہا جس کےبعد ایک ایک کر کے مکین نیچے اترنے لگے۔ ‘‘ 
عرش کے بقول عمارت میں کافی دھواں بھر جانے سے مکینوں کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی تھی۔کئی افراد کو قے بھی ہونے لگی تھی، مَیں دھوئیں پر فائر اسٹنگویشر کا استعمال کیا اور ۱۴؍ ویں اور ۱۳؍ ویں منزلے پرکے کئی مکینوں کی جان بچائی ۔‘‘ تقریباً ۲۰؍ تا ۲۵؍ منٹ پر بعد فائر بریگیڈ آیا اور اس نے آگ پر قابو پانا شروع کیا۔ اس حادثےمیں زخمی ہونے والے افراد کے نام میناز میمن(۴۱)، عمران میمن(۴۰)، اقبال چونا والا(۷۱) اور ناظمہ چوہان (۴۷) بتائے گئے ہیں جن کی حالت مستحکم ہے۔

jogeshwari Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK