• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جونیئر این ٹی آر نے ’’دیورا: پارٹ ۱‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی

Updated: August 14, 2024, 5:41 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کوراتلا سیوا کی اس فلم میں جھانوی کپور، سیف علی خان اور پرکاش راج بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Devara Part 1. Photo: INN
دیورا حصہ ون۔ تصویر : آئی این این

جونیئر این ٹی آر نے اپنی آنے والی ایکشن ڈراما فلم  ’’دیورا: پارٹ ۱‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ ان کے ساتھ جھانوی کپور بھی مرکزی رول میں نظر آئیںگی۔ منگل کو انہوں نے اس کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرفلم کےسیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’دیورا: پارٹ وَن کیلئے میں نے اپنا شاٹ مکمل کر لیا ہے۔ کیا خوبصورت سفر تھا ۔ میں اس ٹیم کی محبت اور شفقت کو بہت یاد کروں گا۔ سیوا کی طرف سے تیار کے گئے اس سفر کو دنیا بھر کے سامنے لانے کا۲۷؍ ستمبر۲۰۲۴ء تک انتظار نہیں کرسکتا۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jr NTR (@jrntr)

جنوبی ہند کے معروف اداکارہ کے ذریعہ اپ لوڈ کی گئی تصویر میں، جونیئر این ٹی آر کو فلم کے سیٹ پر عملے کے ایک رکن، ممکنہ طور پر ڈائریکٹر کوراتلا سیوا کے ساتھ بات چیت میں مگن دیکھا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں فلمسازوں نے فلم کا گانا ’’دھیرے دھیرے‘‘ ریلیز کیا تھا جو جھانوی کپور اور جونیئر این ٹی آر پر فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کو انیرودھ روی چندر نے کمپوزکیا ہے جبکہ شلپا راؤ نے اسے ہندی ،تیلگو، ملیالم اور کنٹر میں اوردپتی سریش نے تمل ورژن میں گایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بھومی پیڈنیکر اور ایشان کھٹرکی ’’دی رائلز‘‘ کا ٹیزر جاری

اس سال کے شروع میں ریلیز ہونے والی فلم کے ایک ٹیزر میں جونیئر این ٹی آر کو انتقامی اوتار میں دکھایا گیا ہے، جو بحیرہ احمر پر ایک خمیدہ تلوار کے ساتھ قزاقوں سے لڑتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ کوراتلا سیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سیف علی خان کو  ویلن  کی حیثیت سےدکھایا گیا ہے اور تیلگو فلم انڈسٹری میں یہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ہے۔

فلم میں پرکاش راج ، میکا سریکانت، شائن ٹام چاکو،نارائن اور مرلی شرما بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو یوواسدھا آرٹس اور این ٹی آر آرٹس نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم تمل ، تیلگو، ملیالم ،کنٹر اورہندی میں ریلیز  کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK