Inquilab Logo

کلیان: گڑھے میں گر کر ۱۲؍سالہ لڑکا جاں بحق

Updated: March 26, 2023, 10:16 AM IST | Mumbai

کثیر منزلہ عمارت کیلئے کھودے گئے گڑھے میں پانی بھر گیا تھا جس میں ڈوبنے سے ریحان شیخ کی موت ہوگئی

Fire brigade officials trying to remove the body of a 12-year-old child from the pit.
فائر بریگیڈ کے اہلکار گڑھے سے ۱۲؍سالہ بچے کی لاش نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے۔

کلیان مشرق میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے کھودے گئے گڑھے میں ڈوب کر  ایک ۱۲؍سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔اس واقعہ سے پورے علاقے میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھی نیوالی میں گڑھے میں ڈوب کر ۲؍بچوں کی دردناک موت واقع ہوئی تھی۔ 
 کیلاش نگر میں رہائش پذیر ۱۲؍سالہ ریحان شیخ سنیچر کی صبح تقریباً ۱۰؍بجے  اسکول سے گھر لوٹ رہا تھا۔ راستہ میں اس کے دوست کرکٹ کھیل رہے تھے لہٰذا وہ بھی کھیلنے لگا۔اس جگہ پر ایک بلڈر نے عمارت کی تعمیر کیلئے بڑا سا گڑھا کھود رکھا تھا جس میں پانی جمع ہوا تھا۔ ریحان کی گیند گڑھے میں جمع شدہ پانی میں جانے کی وجہ سے وہ اسے نکالنے کی کوشش کرنے لگا لیکن توازن بگڑ جانے سے وہ پانی میں گر گیا۔ یہ دیکھ کر کچھ لوگوں نے فوراً فائر بریگیڈ کو مطلع کیا۔
 فائر بریگیڈ عملہ نے ریحان شیخ کی تلاش شروع کر دی  اور آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد ریحان شیخ کی لاش فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے ہاتھ لگی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بلڈر نے کئی مہینوں پہلے گڑھا کھود کر یونہی چھوڑ دیا تھا۔اس نے گڑھے کے اطراف کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں بنائی۔ اگر بلڈر نے حفاظتی انتظامات نہیں کئے تو مستقبل میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔کچھ لوگوں نے کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK