• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان: سڑک کی تعمیر کیلئے طویلوں کیخلاف انہدامی کارروائی

Updated: September 29, 2024, 6:36 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی ) کے محکمہ انسداد تجاوزات نے نیشنل اردو ہائی اسکول کے عقب سے گزرنے والے ڈی پی روڈ  کی تعمیر کیلئے ۱۵؍ سے زائد طویلوں کے خلاف انہدامی کارروائی کی۔

For the expansion of the road, the Municipal Corporation demolished several longs. Photo: INN
سڑک کی توسیع کےلئے میونسپل کارپوریشن نے متعدد طویلوں کو منہدم کردیا۔ تصویر : آئی این این

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی ) کے محکمہ انسداد تجاوزات نے نیشنل اردو ہائی اسکول کے عقب سے گزرنے والے ڈی پی روڈ  کی تعمیر کیلئے ۱۵؍ سے زائد طویلوں کے خلاف انہدامی کارروائی کی۔ اس موقع پر طویلہ مالکان اورسماجی کارکنان انہدامی کارروائی کی مخالفت کرتے رہے۔
سنیچر کو کے ڈی ایم سی کے ڈپٹی میونسپل کمشنر پرساد بورکر نے بھٹیلا تالاب پر بنے ۱۵؍ بھینسوں کے طویلوں کیخلاف انہدامی کارروائی کی۔ طویلوں میں موجود ۲۵۰؍سے زائد بھینسوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میونسپل کمشنر پرساد بورکر نے کہا کہ مجوزہ ڈی پی روڈ  کی تعمیر میں حائل ۲۵؍ طویلوں مالکان کو  بہت پہلے ہی نوٹس دیا گیا تھا۔ انہوں بتایا کہ شہر کے ٹریفک کو کم کرنے کیلئے گووند واڑی بائی پاس( عید گاہ روڈ) کو جوڑ کر ایک سڑک بنانے  کا پلان بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت بھٹیلا تالاب پر بنے غیرقانونی طویلوں کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی ہے۔  دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں برسوں سے طویلوں اور گھوڑوں کے اصطبل ہیں۔ میونسپل انتظامیہ نے کوئی متبادل جگہ کا انتظام کئے بغیر انہدامی کارروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کارروائی کے دوران  پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK