• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: رِنگ روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش، انہدامی کارروائی

Updated: February 11, 2025, 10:32 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

پانچویں فیز میں کلیان سے ٹٹوالا کے درمیان اٹالی گاؤں میں ۵۶۵ ؍مکانات رنگ روٹ کی تعمیر میں حائل ہورہے تھے۔

A scene from the KDMC`s demolition operation. Photo: INN.
کے ڈی ایم سی کی انہدامی کارروائی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این۔

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی)کی حدوو میں ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعے رنگ روڈ( بائی پاس) تعمیر کیا جارہا ہے۔ میونسپل انتظامیہ کلیان، ڈومبیولی، ٹٹوالا اور ۲۷ ؍گاؤں کو جوڑنے والے اس اہم رنگ روٹ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی حتی الامکان کوشش کررہا ہے۔ 
رنگ روٹ کے پانچویں مرحلہ میں اٹالی گاؤں کے ۵۶۵ ؍مکانات سڑک کی تعمیر میں حائل ہورہے تھے۔ اس میں سے ۳۱۹ ؍مکانات کو پچھلے دوماہ کے عرصہ میں منہدم کیا جا چکا ہے۔ پیر کو بقیہ مکانات کے خلاف انہدامی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ کے ڈی ایم سی کی حدود میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں اور فلک بوس عمارتوں کے تعمیر ہونے سے شہریوں کو روزانہ شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سنگین مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کے ڈی ایم سی اور ایم ایم آر ڈی اے نے رنگ روٹ کی تجویز منظور کی تھی اس کے تحت ایک سے سات فیز میں رنگ روٹ کا کام مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 
پانچویں فیز میں کلیان سے ٹٹوالا کے درمیان اٹالی گاؤں میں ۵۶۵ ؍مکانات رنگ روٹ کی تعمیر میں حائل ہورہے تھے۔ ان متاثرین کے معاوضے اور بازآبادکاری کا مسئلہ حل نہیں ہونے سے سڑک کا تعمیری کام آہستہ آہستہ چل رہا تھا۔ اب کے ڈی ایم سی انتظامیہ نے متاثرین کی بازآبادکاری کرکے پانچویں فیز کا کام شروع کردیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک ۷۰؍ سے زائد مکانات کو توڑا جا چکا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK