• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان : پہلے کتے نے کاٹا پھر بلی نے،علاج نہ کرانے سے نوجوان کی موت!

Updated: December 14, 2024, 3:48 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کبھی کبھی معمولی سی لاپروائی بھی انسان کی جان لے لیتی ہے۔ایساہی ایک معاملہ کلیان مغرب میں پیش آیا جب ایک نوجوان کو الگ الگ وقت میں کتے اور بلی نے کاٹ لیا۔

Shubham Chaudhary. Photo: INN
شبھم چودھری۔ تصویر: آئی این این

کبھی کبھی معمولی سی لاپروائی بھی انسان کی جان لے لیتی ہے۔ایساہی ایک معاملہ کلیان مغرب میں پیش آیا جب ایک نوجوان کو الگ الگ وقت میں کتے اور بلی نے کاٹ لیا۔ تاہم اس نے مناسب علاج کرنے کے بجائے لاپروائی برتی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ممبئی کے کستوربا اسپتال میں اس نے دم توڑ دیا۔
واقعہ یہ ہے کہ ۲؍ ماہ قبل ایک ۲۷ ؍سالہ نوجوان کو آوارہ  کتے نےکاٹ لیا تھا۔ کچھ دن گزرنے کے بعد ایک بلی نے اس کے پیر میں کاٹ لیا۔نوجوان نے حد درجہ بے احتیاطی برتی  اور  دونوں مرتبہ علاج نہیں کروایا۔۲؍ روز قبل اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور  جمعہ کی صبح  نوجوان نے دم توڑ دیا۔
 کلیان اور اطراف میں آوارہ کتوں کی دہشت روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ گولڈن پارک میں رہائش پذیر شبھم چودھری (۲۷) نام کے نوجوان کو تقریباً ۲؍ ماہ قبل ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا۔اس نے کتے کے کاٹنے کو معمولی سمجھ کر مناسب علاج نہیں کرایا۔اس کے بعد ۵؍ روزقبل شبھم  چودھری کے پیر کو پالتو بلی نے کاٹ لیا۔اسے بھی معمولی سمجھ کر اس نے ڈاکٹر کے پاس جانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔۱۰؍ دسمبر کو اچانک شبھم کی طبیعت خراب ہوئی۔اہل خانہ نے علاج کیلئے  کلیان کے نجی اسپتال میں داخل کیا لیکن اس کی حالت مزید بگڑ گئی تو پہلے کلوا کے چھترپتی شیواجی اسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں ممبئی کے کستوربا اسپتال  لے جایا گیا۔یہاں دوران علاج شبھم چودھری کی موت واقع ہوگئی۔اس واقعہ سے پورا علاقہ سوگوار ہے۔شبھم چودھری نے ڈپلوما کیا تھا اور وہ نوکری کی تلاش کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK