• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان : جری مری نالہ کوڑا کرکٹ سے بھرگیا

Updated: December 30, 2024, 4:42 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کے احاطے کی تزئین کاری کی جارہی ہے لیکن اسٹیشن کے قریب سے گزرنے والے جری مری نالہ میں کوڑاکرکٹ کا ڈھیر شہری انتظامیہ کی کارگزاری پر سوال کھڑے کررہا ہے۔

Garbage heap in drain near Kalyan railway station. Picture: Inquilab
کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریب نالے میں کوڑاکرکٹ کا انبار۔ تصویر: انقلاب

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کے احاطے کی تزئین کاری کی جارہی ہے لیکن اسٹیشن کے قریب سے گزرنے والے  جری مری نالہ میں کوڑاکرکٹ کا ڈھیر شہری انتظامیہ کی کارگزاری پر سوال کھڑے کررہا ہے۔ کلیان مغرب کے رام باغ، جوشی باغ علاقے سے جھنجھر راو مارکیٹ، ایس ٹی ڈپو، ریلوے اسٹیشن سے ہوتے ہوئے سرودے کمپلیکس کے پاس کھاڑی میں جاکر  ملنے والے جری مری نالے میں آلودہ  پانی کے بجائے پلاسٹک اور کوڑاکرکٹ نظر آرہا ہے۔ یہ نالا پوری طرح سے پلاسٹک کی تھیلیوں سے بھر گیا ہے۔اگرچہ شہری انتظامیہ نے نالے کے کنارے جگہ جگہ  لوہے کی جالیاں نصب کی ہے تاکہ کوئی نالے میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکے ،اس کے باوجود سڑک کے کنارے نالے کے کھلے ہوئے حصے سے کوڑا کرکٹ پھینکا جارہا ہے۔ اس نالے میں پلاسٹک کی تھیلیاں اور دیگر چیزیں بڑی مقدار میں پھینکنے سے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں پانی بھرنے کا اندیشہ ہے کیونکہ یہاں پہلے سے بریج کا تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ نالے میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ صاف صفائی سے متعلق  شہری انتظامیہ کس قدر  بےحس اور لاپرواہ ہے۔
اس بارے میں سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کار گزار ایگزیکٹیو انجینئر گھنشیام نواگڑ سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شہر کے سبھی بڑے نالوں کی وقتا فوقتا صفائی کی جاتی ہے۔ جری مری نالے میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK