• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان: ریلوے ٹریک سے متصل غیرقانونی جھوپڑوں کا انہدام

Updated: January 11, 2025, 9:54 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

کلیان-کرجت کے درمیان تیسری اور چوتھی لائن بچھانے کیلئے سینٹرل ریلوے نے غیر قانونی تعمیرات توڑ دئیے۔

Footpath huts adjacent to Vithalwadi railway station are being demolished. Photo: INN
وٹھل واڑی ریلوے اسٹیشن سے متصل فٹ پاتھ کے جھوپڑوں کو توڑا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

کلیان۔ کرجت کے درمیان تیسری اور چوتھی ریلوے لائن بچھانے کیلئے سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے کلیان مشرق اور وٹھل واڑی میں انہدامی کارروائی شروع کی ہے۔ جمعرات کو وٹھل واڑی ریلوے اسٹیشن سے متصل غیر قانونی جھوپڑوں کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی جبکہ جمعہ کو کلیان کے لوک گرام میں انہدامی کارروائی کی گئی۔ 
وٹھل واڑی ریلوے اسٹیشن سے متصل فٹ پاتھ پر تقریباً ۵۰؍ خاندان پکے جھوپڑے تعمیر کر کے رہ رہے تھے۔ ریلوے پولیس نے جے سی بی کی مدد سے ان جھوپڑوں کو منہدم کردیا۔ ریلوے انتظامیہ نے مکینوں کو گھر خالی کرنے کی نوٹس جاری کئے تھے۔ بیشتر مکینوں نے انہدامی کارروائی سے قبل اپنے گھر کا سامان خالی کردیا تھا۔ جمعہ کو ریلوے انتظامیہ نے کلیان مشرق کے لوک گرام میں انہدامی کارروائی کی گئی۔ 
ریلوے کی زمین پر تعمیر ٹپری، پارکنگ شیڈ، ہاکرس کے باکڑے وغیرہ کو جے سے بی کی مدد سے منہدم کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران جی آر پی اور کولسے واڑی پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔ عیاں رہےکہ سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے کلیان اور کرجت کے درمیان تیسری اور چوتھی ریلوے لائن بچھانے کیلئے ریلوے ٹریک کے اطراف تعمیر کئے گئے غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے جس سے اس کام میں تیزی آئے گی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK