• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان: لڑکی کا اغواء اور قتل کے ملزم وشال اوراس کی بیوی کی پولیس تحویل میں توسیع

Updated: January 03, 2025, 11:10 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

یہاں ۱۲ ؍سالہ لڑکی کے اغواء، جنسی استحصال اور قتل کے ملزم وشال گائولی اور اس کی بیوی ساکشی گائولی کی پولیس حراست میں ۲؍ دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

Accused Vishal (in mask) can be seen in police custody. Photo: INN
ملزم وشال (نقاب میں) کوپولیس کی تحویل میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ۱۲ ؍سالہ لڑکی کے اغواء، جنسی استحصال اور قتل کے ملزم وشال گائولی اور اس کی بیوی ساکشی گائولی کی پولیس حراست میں ۲؍ دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس دوران دفاعی وکیل سنجے دھنکے نے انہیں قتل کی دھمکی ملنے کی شکایت کی ہے۔ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں جس کے مطابق ملزم نے پہلے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی بعد ازیں اس کا گلا گھونٹ دیا تھا۔ملزمین کی ۷؍ روزہ پولیس تحویل کی مدت ختم ہونے پر انہیں جمعرات کو سخت پولیس بندوبست میں کلیان سیشن کورٹ میں حاضر کیا گیا تھا جہاں سرکاری وکیل نے ان کی پولیس تحویل میں توسیع  کا مطالبہ کیا تھا۔اگرچہ دفاعی وکیل سنجے دھنکے نے عدالت سے کہا کہ ملزمین وشال اور اس کی بیوی سے پوچھ تاچھ مکمل ہوچکی ہے اس لئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیجا جائے۔ تاہم مقتولہ کے اہل خانہ کی طرف سے عدالت میں موجود ایڈوکیٹ نیرج کمار اور سرکاری وکیل نے دلیل دی کہ اس معاملے کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے اس لئے ملزمین کی پولیس تحویل میں توسیع ضروری ہے۔ دوران بحث ملزم کے وکیل سنجے نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا کہ بدلاپور سانحہ کے ملزمین کی طرح وشال اور اس کی بیوی کا بھی انکاؤنٹر نہ کردیا جائے۔ البتہ فریقین کی بحث سننے کے بعد جج نے ملزم وشال اور اس کی بیوی ساکشی کی پولیس تحویل میں ۲؍ دنوں کی توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK