اورنگ آباد کی رہنے والی رانی بھوسلے کے ۳؍ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔چند سال قبل شوہر نے اسے چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی۔
EPAPER
Updated: August 14, 2024, 10:38 AM IST | Mumbai
اورنگ آباد کی رہنے والی رانی بھوسلے کے ۳؍ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔چند سال قبل شوہر نے اسے چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی۔
اورنگ آباد کی رہنے والی رانی بھوسلے کے ۳؍ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔چند سال قبل شوہر نے اسے چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی۔ اس کے بعد رانی بھوسلے کے سامنے ۴؍ بچوں کی کفالت کیسے کی جائے؟ یہ سوال کھڑا ہوا۔ اس نے مختلف چھوٹے موٹے کام کرکے بچوں کی پرورش کی۔اس درمیان اچانک رانی بھوسلے ایک بڑی بیماری میں مبتلا ہوگئی۔اس کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیںتھے۔علاج کیلئے وہ وٹھل واڑی میں رہنے والے اپنے بھائی کے پاس آگئی۔دوا کے کیلئے وہ روز گرانٹ روڈ لوکل ٹرین کے ذریعے آیا جایا کرتی تھی۔
۱۰؍ اگست کو رانی بھوسلے گرانٹ روڈ گئی ہوئی تھی کہ اس کے بڑے بیٹے،جو ۱۲؍ ویں جماعت میں زیر تعلیم ہے،نے فون کیا اور کہا کہ اگر کالج کی فیس ادا نہیں کی گئی تو اسے کالج سے نکال دیا جائے گا۔یہ سن کر رانی متفکر ہوگئی اور اس نے کلیان اور شہاڈ کے درمیان لوکل ٹرین کی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مسافر کی چین کھینچ لی اور وہاں سے وٹھل واڑی کیلئے روانہ ہوگئی۔
چین چوری ہونے پر خاتون مسافر نے کلیان جی آر پی میں شکایت درج کروائی۔ اس پورے معاملے کی جی آر پی کے سینئر انسپکٹر پنڈھری ناتھ کاندے کی قیادت میں تفتیش شروع ہوئی۔ مختلف اسٹیشنوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی۔شہاڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون چہرے پر اسکارف باندھے مشکوک حالت میں نظر آئی۔جی آر پی نے خاتون کی جانچ شروع کی اور پتہ چلا کہ وہ وٹھل واڑی ریلوے اسٹیشن پر اتری ہے۔سی سی ٹی وی کی بنیاد پر پولیس اس خاتون کے گھر پہنچی اور پوچھ تاچھ کی تو واضح ہواکہ اس نے بچے کی فیس بھرنے کیلئے چوری کی واردات کو انجام دیا تھا۔پولیس نے ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ چین بھی بر آمد کر لی۔