• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جتیندر اوہاڑ کی ریلی میں کنہیا کمار کا خطاب

Updated: November 18, 2024, 12:50 PM IST | Inquilab News Network | Mumbra

غداروں کو سبق سکھانے کا نعرہ دیا، ہریانہ کے نتائج کا حوالہ دیکرعوام کو الرٹ اور جھوٹوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا، متحدہوکر ووٹنگ کرنے کی اپیل کی۔

Kanhaiya Kumar addressing Jitendra Ohar`s election rally in Mumbra. Photo: INN
کنہیا کمار ممبرا میں جتیندر اوہاڑ کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے سنیچر کو ممبرا میں  این سی پی (شرد پوار) کے امیدوار جتیندر اوہاڑ کی انتخابی مہم شرکت کے دوران بی جےپی اوراس کی اتحادی پارٹیوں کی ’’نفرت‘‘ کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی این سی پی اور شیوسینا میں  پھوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ ’’مہاراشٹر کی سرزمین نے غداروں کو کبھی قبول نہیں کیایہ سورماؤں کی زمین ہے اس لئے ۲۰؍نومبر کو غداروں کو اقتدرا سے ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔ ‘‘
نوجوان انقلابی لیڈر کنہیا کمار نے شرد پوار کا ساتھ چھوڑ کر جانے والوں  کو آڑے ہاتھوں  لیتے ہوئے کہا کہ ’’جو اپنوں کے نہیں ہوئے وہ عوام کے کیا اور کیوں ہوں گے؟‘‘ مذکورہ عوامی جلسہ میں  کنہیا کمار کے ساتھ کانگریس لیڈر اجے رائے بھی تھے جنہوں   نے مودی کے مقابلے میں  الیکشن لڑ کر خاطر خواہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔ کنہیا کمار نے شرد پوار سے علاحدہ ہونے والوں  کو ’’ گھڑی چور‘‘ اور ’’جھوٹ بولنےوالے‘‘کہہ کر مخاطب کیا اور عوام کو ان سے الرٹ اور ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔ کنہیا کمار نےکہا کہ ’’مہاراشٹر میں کس کی سرکار بنےگی یہ مہاراشٹر اور ممبرا کے عوام طے کریں گے دہلی میں بیٹھا کوئی گجراتی کاروباری نہیں  طے کرےگا۔ ‘‘ اس کے ساتھ ہی کنہیا نے ہریانہ کا حوالہ دیکر متنبہ کیا کہ ’’ ہم ہریانہ میں جیت رہے تھے، سب نے سوچا کہ جیت تورہے ہیں اس ایک سیٹ پر کسی اور کو ووٹ دے دیتے ہیں اور پھر بوند بوند سےگھڑا خالی ہوگیا۔ ‘‘ انہوں  نے بی جےپی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے عوام کو آگاہ کیا کہ’’ایسی لاپروائی آپ نہ کرنا، مہاراشٹر کی ایک ایک سیٹ اہم ہے، مہاوکاس اگھاڑی کے ہر امیدوار کیلئے عوام کا ایک ایک ووٹ اہم ہے اس لئے اسے ضائع نہ کرنا بلکہ متحد ہوکر فرقہ پرستی کے خلاف، مہاراشٹر کو بیچنے والوں کے خلاف، مہاراشٹر کی عوام سے غداری کرنے والوں کے خلاف اسے استعمال کرنا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK