• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرناٹک: وزیر اعلیٰ سدارمیا کے بیٹےکا خطاب، لوک سبھا میں کامیابی آگے کی راہ ہموار کرے گی

Updated: January 17, 2024, 5:47 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کے بیٹے یتھندرا نے عوام سے کہا کہ اگر لوک سبھا الیکشن میں کانگریس جیت جاتی ہے تو سدارمیا کیلئے مزید ۵؍ سال کیلئے کرناٹک کا وزیر اعلیٰ بننا آسان ہوجائے گا۔ یہ بھی کہا کہ عوام ہی کانگریس کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔

Yathindra Siddaramaiah. Photo: INN
یتیندرا سدارامیا۔ تصویر : آئی این این

سدارمیا کے بیٹے یتھندرا نے بدھ کو کہا کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس پارٹی کی بہتر کار کردگی سدارمیا کو پانچ سال کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے اہل بنا دےگی۔ ان کے اس بیان نے لیڈر شپ پر تنقید کے معاملے میںایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ سال مئی میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی جیت کے بعد سدارمیا نےوزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے پارٹی کے سینئر لیڈر ڈی کے شیو کمار کے ساتھ سخت مقابلہ کیا تھا جس کے بعد انہیں یہاں کی حکومت کی سر براہی کیلئے منتخب کیا گیا۔
شیو کمار کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا، اسی کے ساتھ وہ کرناٹک پر دیس کانگریس کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔اس وقت پارٹی کے کچھ حلقوں میں یہ افواہ بھی گردش کر رہی تھی کہ حکومت میں شراکت کے معاہدے کے تحت ڈھائی سال بعد ڈی کے شیو کمار حکومت کی کمان سدارمیا سے لے لیںگے۔ابھی تک قیادت کے تعلق سے ان نہ ختم ہونے والی قیاس آرائیوں پرسرکاری سطح پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
ہسان قصبہ میں ضلع کے صدر دفتر میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران یتھندر نے عوام سے گزارش کی کہ وہ سدارمیا کواپنی حمایت جاری رکھیں۔ خیال رہے کہ سدارمیا کی سربراہی میں کانگریس لوک سبھا الیکشن کا سامنا کرنے جا رہی ہے۔ سابق ایم ایل اے نے کہا کہ’’اگر الیکشن میں ہم زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو اس سے ہم اخلاقی حمایت (قوت)حاصل کر لیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کانگریس حکومت سماجی بہبود کے منصوبے کی تکمیل پر سالانہ ۵۶۰۰۰؍ کروڑ روپے صرف کرتی ہے۔ ان کے بقول شاید کرناٹک کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نےعام اور غریب عوام کی بہبود کے مقصد سے اتنے بڑےپیمانے پر منصوبے روبہ عمل میں نہیں لائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ’’حالانکہ ہمیں عوامی حمایت حاصل ہےلیکن لوک سبھا الیکشن میںکانگریس کو زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتا کر اور سدارمیا کے ہاتھ مضبوط کر کےآپ کو یہ ظاہر کرناہے کہ حکومت کوعوام کی پشت پناہی حاصل ہے ۔اس طاقت کے ساتھ سدارمیا کیلئے ان شرطیہ منصوبوں کو پورے پانچ سال جاری رکھنا ممکن ہو جائے گا اور ساتھ ہی وہ اگلے پانچ سال تک بغیر کسی رکاوٹ کے وزیر اعلیٰ رہ سکتےہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK