• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناٹک حکومت طالبات کو حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت دینے پرمحتاط

Updated: February 06, 2025, 10:57 AM IST | Agency | Bengaluru

ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا’’ہمیں اس معاملے پر تفصیل سے بات کرنے کی ضرورت ہے اور غور و خوض کے بعد ہم اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔‘‘

The students are waiting for permission from the government. Photo: INN
طالبات حکومت کی اجازت کی منتظر ہیں۔ تصویر: آئی این این

 کرناٹک میں کانگریس حکومت کا طالبات کو حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت دینے کے بارے میں محتاط رد عمل سامنے آیا ہے۔ سابقہ بی جے پی حکومت کے دور میں حجاب کا بحران بین الاقوامی طور پر سرخیوں میں آیا تھا اور ریاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا حکومت طالبات کو حجاب پہن کر امتحانات میں شرکت کی اجازت دے گی، ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا ’’ہمیں اس معاملے پر تفصیل سے بات کرنے کی ضرورت ہے اور غور و خوض کے بعد ہم اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لیں گے‘‘۔ جب امتحان میں صرف ایک ماہ باقی رہنے کے بارے میں پوچھا گیا تو پرمیشور نے کہا کہ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ایک مہینہ کافی ہے۔ اس معاملے پر کہ آیا حجاب پہننے والی طالبات کو امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، وزیر تعلیم مدھو بنگارپا نے کہا’’محکمہ کو وزارت داخلہ سے بات کرنی ہوگی اور اس کی ہدایات کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘‘۔ 
 کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ لڑکیوں (کلاس۱۱؍ اور۱۲؍) کے حجاب پر پابندی ہٹا دیں گے، جس سے اس مسئلے پر ایک بڑی بحث چھڑ گئی ہے۔ اپوزیشن بی جے پی نے اعلان کیا تھا کہ اگر کلاس رومز میں حجاب کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تو وہ ایک تحریک شروع کرے گی۔ سدارمیا نے مزید کہا کہ’’ہر کوئی حجاب پہن کر اسکولوں اور کالجوں میں جا سکتا ہے۔ میں نے اس سلسلہ میں حکومت سے کہا ہے کہ وہ حجاب پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔ لباس پہننے اور کھانے کی عادتیں آپ سے تعلق رکھتی ہیں (لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے)۔ میں آپ کو کیوں پریشان کروں ؟ جو چاہو پہنو۔ جو چاہو کھاؤ۔ اپنی پسند کا کھانا کھانا تمہارا حق ہے۔ میں جو کچھ کھاؤں وہ میرا حق ہے۔ میں نے ایک دھوتی پہن رکھی ہے۔ اگر آپ پتلون پہننا چاہتے ہیں تو آپ پہن سکتے ہیں۔ اس میں کیا غلط ہے؟ ہماری حکومت غریبوں کے لئے کام کرے گی۔ اس سلسلے میں کوئی سوال نہیں ہے۔ ‘‘
 خیال رہے کہ گزشتہ بی جے پی حکومت نے اسکول اور پری یونیورسٹی (کلاس۱۱؍ اور۱۲؍) کالج کی طالبات کے ساتھ حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس اقدام پر ہائی کورٹ میں اسٹوڈنٹس نے سوال اٹھایا تھا اور عدالت نے حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ یہ معاملہ فی الحال سپریم کورٹ میں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK