سری نگر کے بٹوارہ گنڈ بل علاقے میں دریائے جہلم میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹنے کے ایک دردناک حادثے میں۲؍ بچوں سمیت ۶؍افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ۲؍ بچوں سمیت۳؍ افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن جاری ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2024, 9:35 AM IST | Agency | Srinagar
سری نگر کے بٹوارہ گنڈ بل علاقے میں دریائے جہلم میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹنے کے ایک دردناک حادثے میں۲؍ بچوں سمیت ۶؍افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ۲؍ بچوں سمیت۳؍ افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن جاری ہے۔
سری نگر کے بٹوارہ گنڈ بل علاقے میں دریائے جہلم میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹنے کے ایک دردناک حادثے میں۲؍ بچوں سمیت ۶؍افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ۲؍ بچوں سمیت۳؍ افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن جاری ہے۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے جائے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح ۸؍ بجے ایک کشتی کے دریائے جہلم میں الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں‘‘
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی ایس ڈی آر ایف،فوج، پولیس، مقامی لوگوں اور دیگر ایجنسیوں نے وسیع پیمانے پر بچائو آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کشتی میں۱۵؍ افراد سوار تھے جن میں۷؍ بچے اور باقی بڑے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک۱۲؍ افراد کو بچایا گیا ہے۔۶؍ افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔دودھ ناتھ نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ۳؍ افراد کو بچایا۔