• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کشمیر ٹرین سروس: کٹرا - بانہال سیکشن پر فل ا سپیڈ ٹرین کا تجربہ

Updated: January 09, 2025, 3:14 PM IST | Agency | Jammu

کٹرا ریلو اسٹیشن سے بدھ کو ساڑھے ۱۱؍ بجے ٹرین روانہ کی گئی اوردوپہر ایک بجے بانہال پہنچی،۲۶؍ جنوری سے کشمیر ریل سروس کا آغاز۔

There is a plan to run an early train on the Udhampur to Srinagar rail route. Photo: INN
ادھم پور سے سری نگر ریل روٹ پرجلد ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ تصویر: آئی این این

 اودھم پور- سری نگر- بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے کٹرا- بانہال سیکشن پر بدھ کے روز حتمی فل اسپیڈ ٹرین بطورٹرائل چلائی گئی ۔یہ ٹرائل کمشنر آف ریلوے سیفٹی (شمالی سرکل) دنیش چند دیشوال کے حتمی معائنے کے طور پر انجام دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کٹرا ریلو اسٹیشن سے بدھ کو ساڑھے ۱۱؍ بجے ٹرین روانہ کی گئی اوردوپہر ایک بجے بانہال پہنچی۔
 بتادیں کہ ہندوستانی ریلوے جلد ہی سری نگر سے کٹرا تک وندے بھارت ایکسپریس ٹرین شروع کرے گا جس کا راستہ تقریباً۱۰۰ ؍ کلو میٹر کا ہو گا اور اس کو طے کرنے میں تقریباً۲؍ گھنٹے۳۰؍  منٹ لگیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نئے جموں ریلوے ڈویژن کا ورچوئل ذریعے سے افتتاح کیا تھا۔انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ اودھم پور- سری نگر- بارہمولہ ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ ایک تاریخی کامیابی ہے جو ہندوستان کی انجینئرنگ کی مہارت کا مظہر ہے۔ادھر شمالی ریلوے نے اس روٹ کیلئے ٹرین کے اوقات کا اعلان کیا ہے ۔ٹائمنگ شیڈول کے مطابق وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کٹرا سے صبح ۱۰:۸؍  پر روانہ ہوگی اور ۲۰:۱۱ ؍ پرسری نگر پہنچے گی۔اطلاعات کے مطابق کشمیر ریل سروس کا۲۶؍ جنوری سے آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK