• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کینیا: سونے کی غیر قانونی کان منہدم، ۵؍ افراد ہلاک

Updated: May 25, 2024, 7:20 PM IST | Nairobi

کینیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان گرنے کے سبب ۵؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایتھوپیا کے ساتھ کینیا کی سرحد کے قریب دابیل علاقے میں پیش آیا ہے۔

A view of the scene after the collapse of the gold mine. Image: X
سونے کی کان گرنے کے بعد جائے وقوع کا منظر۔ تصویر: ایکس

کینیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان کے گرنے کے سبب ۵؍افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔یہ حادثہ جمعہ کو ایتھوپیا کے ساتھ کینیا کی سرحد کے قریب دابیل کے علاقے میں ہلو کان کے گرنےکی وجہ لینڈ سلائیڈنگ بتائی جا رہی ہے۔ تاہم مارسابیٹ کاؤنٹی پولیس کمانڈر پیٹرک میوکیو نے کہا کہ ملبے میں دبنے کی وجہ سے کم عمر افراد کی جائے وقوع ہی پر موت واقع ہو گئی تھی۔

وزیر داخلہ کیتھورے کندیکی نے مارچ میں اس علاقے کو خطرناک قرار دیا تھا اور یہاں کان کنی کے تنازع پر جھڑپوں کے بعد کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے نتیجے میں ۷؍ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم، مقامی افراد نے میڈیا اداروں کو بتایا تھا کہ مارچ میں پابندی عائد کرنے کے بعد بھی یہاں کان کنی کی سرگرمیاںجاری ہیں اور ان سرگرمیوں کی اجازت کیلئے انتظامیہ کو ذمہ دارٹھہرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK