کیرالا پولیس نے کنور ضلع کے قریب آر ایس ایس کے ایک مقامی لیڈر کے گھر سے ۷۷۰؍ کلوگرام سے زائد آتشی مادہ برآمد کیا ہے۔ علاقے میں سراسیمگی۔ ملزم فرار۔ لوک سبھا انتخابات کے سبب پولیس کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل خطہ کا تحفظ ضروری ہے۔
EPAPER
Updated: March 30, 2024, 2:46 PM IST | Coonoor
کیرالا پولیس نے کنور ضلع کے قریب آر ایس ایس کے ایک مقامی لیڈر کے گھر سے ۷۷۰؍ کلوگرام سے زائد آتشی مادہ برآمد کیا ہے۔ علاقے میں سراسیمگی۔ ملزم فرار۔ لوک سبھا انتخابات کے سبب پولیس کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل خطہ کا تحفظ ضروری ہے۔
ایک حالیہ آپریشن میں کیرالا پولیس نے کنور ضلع میں ایک مقامی آر ایس ایس لیڈر اور اس کے رشتہ دار (جو پوئی لور میں رہتا ہے) کے گھر سے ۷۷۰؍ کلوگرام کا آتشی مادہ ضبط کیا ہے۔ یہ مادہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے مقامی لیڈر وڈاکائل پرمود اور اس کے رشتہ دار وڈاکائل شانتا کے گھر سے برآمد کیا گیا ہے۔ پرمود فی الحال فرار ہے۔
کولاولور پولیس نے مکتوب میڈیا کو بتایا کہ ’’یہ آپریشن کولاولور پولیس انسپکٹر سمیت کمار اور سب انسپکٹر سوبن کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا جنہیں خفیہ طور پر اس کی اطلاع دی گئی تھی۔ آپریشن کے بعد یہ معلومات درست ثابت ہوئی۔ ‘‘ پولیس نے مزید بتایا کہ’’ابتدائی رپورٹ میں اشارے ملے ہیں کہ یہ آتشی مادہ غیر قانونی طور پر تقسیم کیا جانے والا تھے۔ ہم نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ۲؍ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس معاملے میں جوں جوں معلومات مل رہی ہیں، ہم مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ ‘‘
اتنے بڑے پیمانے پر آتشی مادے کے برآمد ہونے سے مقامی سطح پر خو ف و ہراس پھیل گیا ہے خاص طور پر اس وقت جب لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ایرنجولی پالم (کنور) کے قریب ایک بم دھماکے میں آر ایس ایس سے وابستہ ایک نوجوان بم بناتے وقت بری طرح جھلس گیا تھا۔ اس دھماکے میں ۲۰؍ سالہ وشنو کی ہتھیلیاں بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔