• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈیا اتحاد کی ریلی کے بعد کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بی جے پی کو خبردار کیا

Updated: April 02, 2024, 1:45 PM IST | Agency | Kozhikode

وجین نے کہا کہ این ڈی اے حکومت عوام مخالف پالیسیوں کو نافذ کر رہی ہے اور ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروںکو ملک گیر شکار بنارہی ہے۔

Pinarayi Vijayan under Kerala Kv. Photo: INN
کیرالا کےو زیر اعلیٰ پنارائی وجین۔ تصویر : آئی این این

کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے پیر کو کہا کہ نئی دہلی میں اتوار کو منعقد ہو ئی انڈیا اتحاد کی ریلی بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے لیے ایک بڑی وارننگ ہے اور اسے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے سیاسی میدان میں بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وجین نے کہا کہ این ڈی اے حکومت عوام مخالف پالیسیوں کو نافذ کر رہی ہے اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو ملک گیر شکار بنارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی وارننگ دی کہ کانگریس پارٹی کو بھی اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس پارٹی نے ایکسائز پالیسی پر عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: الیکشن کمیشن تفتیشی اداروں کا سیاسی استعمال روکے : اکھلیش یادو

وجین نے وائناڈ لوک سبھا حلقہ سے سی پی ایم کے قومی لیڈر اینی راجا کے خلاف انتخاب لڑنے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی نے کبھی بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریدرن کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں ، جو وائناڈ حلقہ سے این ڈی اے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کاسرگوڈ میں موذن ریاض مولوی قتل کیس میں ایک مقامی عدالت کی جانب سے آر ایس ایس کے تین کارکنوں کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے حال ہی میں بری کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وجین نے کہا کہ کیرالا میں مذہبی منافرت کے تحت لوگوں کو قتل کرنے کا رواج کسی بھی طرح روکا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی ایف حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے کہ ریاض مولوی کے اس سنسنی خیز قتل کیس میں قاتلوں کو مناسب سزا دی جائے اور اس کیلئے قانون کے تمام امکانات تلاش کئے جائیں گے۔ ا نہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس آئی ٹی اور استغاثہ نے تحقیقات اور ٹرائل میں شفافیت اور مکمل ایمانداری کو برقرار رکھا اور کسی نے بھی کسی بھی موقع پر شکایت نہیں کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK