• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا: عیدالفطر کی نماز کیلئے چرچ نے اپنے دروازے کھولے، چاروں جانب خیرمقدم

Updated: April 10, 2024, 8:09 PM IST | New Delhi

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتےہوئے کیرالا کے ملاپور ضلع میں عید کے موقع پر ایک چرچ نے مسلمانوں کیلئے نماز کی ادائیگی کیلئے اپنے دروازے کھولے۔ چرچ کے پادری ایف آر مسلامانی نے چرچ کمیٹی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور محبت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرالا کے ملاپورضلع میں عید کے موقع پر ایک چرچ کے دروازے مسلمانوں کیلئے نماز اداکرنے کیلئے کھلےہوئےتھے۔ آج عید کےموقع پر سیکڑوں افراد مانجیری میں نکولس میموریل سی ایس آئی چرچ کے سامنے کشادہ میدان میں جمع ہوئے تھے۔ مانجیری  میں جوائنٹ عید کمیٹی کی جانب سے منعقد عید کی نماز میں شرکت کیلئے مسلمان جمع ہوئے تھے۔خیال رہے کہ نماز کیلئے چرچ کے دروزے کھولنے کا اقدام سرکاری یو پی اسکول کے گراؤنڈ کو بند کرنے کے بعد سامنے آیا ہےجہاں عام طور پر عید کی نماز ادا کی جاتی تھی۔اسکول کے گراؤنڈ کو بند کرنے کا فیصلہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کی وجہ سے لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی: میٹرو اسٹیشن پر افطار لے جارہے مسلم شخص کو سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے زدوکوب کیا

ایف آر مسلامانی ، جو چرچ کےپاردی ہیں، نے اس خاص موقع پر مسلم طبقے کی مہمان نوازی پر خوشی کا اظہار کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے دوران محبت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔عبدل علی، جو عید کمیٹی کے ممبر ہیں، نے بھی اس سرگرمی کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا مثبت رویہ ظاہر کرتاہے کہ مسلمان آپس میں یک جہتی پر زور دیتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK