• Sun, 02 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسراف سے بچ کر سنت طریقے پرنکاح کوعام کرنے کی ضرورت

Updated: February 02, 2025, 11:06 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

کھارگھر اجتماع کے دوسرے دن مفتی الیاس ، مولانا فاروق ، مفتی عبدالوہاب اورمولانا سعدکاندھلوی کا خطاب۔

A large number of participants have arrived at the gathering place, today is the last day. Photo: INN
اجتماع گاہ میں بڑی تعداد میں شرکاء پہنچے ہیں، آج آخری دن ہے۔ تصویر: آئی این این

اسراف سےبچتے ہوئے سنت طریقے پرنکاح کوعام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مبارک سنت پرعمل کرنے میں آسانی ہو اور غریبوں پر نکاح بوجھ نہ بنے۔ سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں علماء نے اس جانب خاص توجہ دلائی۔ اجتماع میں ۲۵۰؍ سے زائد نکاح کیلئے رجسٹریشن کرایا گیا تھا۔ تبلیغی اجتماع میں کئے جانے والے نکاح کی حکمت یہ سمجھائی گئی کہ اس کے ذریعے سادگی سے نکاح کرنے کوعام کیا جائے، اس میں خیروبرکت ہے۔ آج شادی بیاہ کےنام پر نام ونمود اور تشہیر کے حوالے سے امت کا کروڑوں کاسرمایہ ضائع کیا جارہا ہے، اس سےبچنے اورسادگی سےنکاح کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسرے دن اجتماع سے مفتی الیاس، مولانا فاروق، مفتی عبدالوہاب اورمولانا سعدکاندھلوی نے الگ الگ مجالس میں خطاب کیا۔ 
سنتوں کو معمولی سمجھنا بڑی محرومی ہے
 تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی نے سنتوں کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ’’سنتوں کو ہلکا سمجھ کر چھوڑنا بڑی محرومی کی بات ہے۔ یاد رکھئے! جو سنتوں کو معمولی سمجھنے کی وجہ سے چھوڑ دیتا ہے وہ فرائض سے بھی محروم کر دیا جاتا ہے۔ ‘‘ مولانا نےمثال دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ’’نبی اکرمؐ کی سنتیں نوحؑ کی کشتی کی طرح ہے، جو اس میں سوار ہے وہی نجات پائے گا، اس لئے سنتوں پر عمل کولازم پکڑیئے۔ ‘‘ 
ہاربرلائن اورٹرانس ہاربرلائن پربلاک نہیں 
سینٹرل ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہاربرلائن اورٹرانس ہاربرلائنوں پر اتوار کو بلاک نہیں ہوگا۔ اس سےشرکائے اجتماع کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔ اس کےعلاوہ ملنڈ اورماٹنگا کے درمیان اپ اورڈاؤن فاسٹ لائنوں پرصبح ۱۱؍بجکر ۳۰؍منٹ سے ۳؍بجکر ۳۰؍ منٹ تک بلاک رہے گا۔ فاسٹ لائن کی ٹرینیں دھیمی رفتار والی ٹرینوں سے گزاری جائیں گی۔ اس کے علاوہ ویسٹرن ریلوے میں جوگیشوری اورکاندیولی کےدرمیان پانچویں لائن پرصبح ۹؍بجکر ۳۰؍ منٹ سے ۱؍بجکر ۳۰؍ منٹ تک بلاک رہے گا۔ 
آج شب میں دعا پر کھارگھر تبلیغی اجتماع ختم ہوگا۔ اس موقع پرذمہ داران نے شرکاء اجتماع کو ہدایات یاد دلائیں اورکہا ہے کہ گھروں کولوٹتے وقت احتیاط برتی جائے اور کوئی ایسا عمل نہ ہوجس سے کسی کو لب کشائی کا موقع ملے۔ اس کے علاوہ پیدل، دوپہیہ اورچار پہیہ گاڑیوں اوربسوں کی روانگی کا جوشیڈیول سمجھایا گیا ہے اس پربہرصورت عمل کیاجائے تاکہ کوئی بدنظمی نہ ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK