۲۰۲۴ء کے پارلیمانی الیکشن میں دھولیہ مالیگائوں سیٹ پر بی جے پی کی ذلّت آمیز شکست کے بعد پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیّا نے صنعتی شہر کوبدنام کرنے کا ٹھیکہ اپنے سر لے رکھا ہے۔
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 2:20 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
۲۰۲۴ء کے پارلیمانی الیکشن میں دھولیہ مالیگائوں سیٹ پر بی جے پی کی ذلّت آمیز شکست کے بعد پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیّا نے صنعتی شہر کوبدنام کرنے کا ٹھیکہ اپنے سر لے رکھا ہے۔
۲۰۲۴ء کے پارلیمانی الیکشن میں دھولیہ مالیگائوں سیٹ پر بی جے پی کی ذلّت آمیز شکست کے بعد پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیّا نے صنعتی شہر کوبدنام کرنے کا ٹھیکہ اپنے سر لے رکھا ہے۔ ایک روز قبل وہ مالیگائوں پہنچے اور ۲۶؍منٹ تک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مالیگائوں میونسپل کارپوریشن دراصل مالیگائوں اور مالیگائوں تعلقے میں آبادلاکھوں بنگلہ دیشیوں اور روہنگیائی مسلمانوں کوہندوستانی بنانے کا کارخانہ بن گیا ہے۔ ’’ووٹ جہاد پارٹ ۲؍‘‘ کا شوشہ چھوڑت ہوئے کریٹ سومیا نے کہا کہ مالیگائوں میں ایڈیشنل کلکٹرکے توسط سے۱۱۷۰؍عرضی گزاروں کوبرتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جبکہ کم وبیش ۴؍سوعریضے آئے ہیں جس کی چھان بین جاری ہے۔ ان میں ۱۴۹۰؍افرادبنگلہ دیشی یا روہنگیائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کی پیدائش گھر میں ہوئی ہے تو ایک ماہ کے دوران اس کی پیدائش کا اندراج سرکاری محکمہ برائے اندراج پیدائش واموات میں کروانا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری کئے گئے برتھ سرٹیفکیٹ کے دستاویزات میں بڑے پیمانے پرپھیرپھار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کریٹ نے مالیگائوں میونسپل کارپوریشن پہنچ کرمیونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندرجادھوسے بھی ملاقات کی اور اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ دھولیہ مالیگائوں سیٹ پر بی جے پی کو اس بار بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے بعد سے نتیش رانے اور کریٹ سومیا مسلسل اس شہر کو بدنام کر رہے ہیں۔