ہان ڈوک سو کو فوری طور پر وزیر اعظم اور قائم مقام صدر کے طور پر بحال کر دیا گیا ۔انہوں نےعدالت کے اس فیصلے پرشکریہ ادا کیا۔
EPAPER
Updated: March 25, 2025, 12:45 PM IST | Seoul
ہان ڈوک سو کو فوری طور پر وزیر اعظم اور قائم مقام صدر کے طور پر بحال کر دیا گیا ۔انہوں نےعدالت کے اس فیصلے پرشکریہ ادا کیا۔
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے پیر کو وزیر اعظم ہان ڈوک سو کے مواخذے کی پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی گئی تحریک کو مسترد کر دیا۔ مسترد ہونے کے ساتھ ہی ہان کو فوری طور پر وزیر اعظم اور قائم مقام صدر کے طور پر بحال کر دیا گیا کیونکہ فیصلے کے اعلان کے فوراً بعد ہی اس کا اطلاق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھئے: رونالڈو کی ٹیم پرتگال یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچی
۹؍ رکنی بنچ کے ۸؍ ججوں میں سے ۵؍ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا جبکہ ایک نے اسے برقرار رکھا۔ باقی دو جج برطرفی کے حق میں تھے۔ صدر یون سک یول کے خلاف۱۴؍ دسمبر کو غلط طریقے سے مارشل لاء نافذ کرنے کے الزام میں مواخذہ کی کارروائی کے بعد اپوزیشن کے زیر کنٹرول پارلیمنٹ نے گزشتہ سال۲۷؍ دسمبر کو ہان کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور کی تھی۔
وزیر اقتصادیات اور خزانہ چوئی سانگ موک، جو اقتصادی امور کے لئے نائب وزیر اعظم بھی ہیں، صدر اور وزیر اعظم دونوں کے مواخذے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں قائم مقام صدر بن گئے تھے۔
دریں اثناء جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈوک سو نے انہیں قائم مقام صدر کے طور پر بحال کرنے پر آئینی عدالت کا شکریہ ادا کیا۔
ہان نے ایک بیان میں کہا، ’’آج صبح میں آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق اپنے فرائض پر واپس آیا۔ میں آئینی عدالت کے فیصلے کے لئے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جمہوریہ کوریا کی صدارتی انتظامیہ نے بھی آئینی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیاجس میں پارلیمنٹ پر سرکاری اہلکاروں کا مواخذہ کرکےاپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ۔‘‘
ہان ڈوک سو کے دفتر نے کہا،’’ آج کا فیصلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پارلیمنٹ پر مواخذے کی ضرورت سے زیادہ تحریک ایک لاپروا اور بدنیتی پر مبنی سیاسی حملہ تھا۔‘‘صدر کے دفتر نے یہ امید بھی ظاہر کی ،’’ وزیر اعظم کی ان کے عہدے پر واپسی کا مطلب ملک کی طرز حکمرانی کو معمول پر لانا ہوگا۔‘‘