• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرلا: سڑک پر گڑھے کے سبب شہریوں کو دشواریوں کا سامنا

Updated: September 25, 2023, 11:29 AM IST | Kazim Shaikh | Kurla

گڑھے کی وجہ سے خاص طور پرطلبہ کو دشواری پیش آرہی ہے، شکایت پر ’ایل‘ وارڈ نے جلد مرمت کا یقین دلایا۔

Instead of repairing the big pothole on the road, it has been surrounded with stones. Photo: Inquilab
سڑک پر بڑے گڑھے کی مرمت کے بجائے اسے چاروں طرف سے پترے سے گھیر دیا گیا ہے۔تصویر:انقلاب

یہاں ایل بی ایس مارگ کے کنارے سونا پور گلی کے نکڑ پر ایک بڑا گڈھا ہوجانے سے وہاں سے گزرنے والوں کو کافی دقتوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ان میں خاص طور سے سینٹ مائیکل ہائی اسکول اور کارتیکا ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے سیکڑوں طلبہ جو وہاں سے گزرتے ہیں انہیں آنے جانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کرلا کےسٹی اسپتال کے قریب مقیم ڈاکٹر عبداللہ شیخ نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تقریباً ایک مہینے سے زائد وقت گزرگیا ہے اور سونا پور گلی کے نکڑ پر ایل بی ایس مارگ سے ملحق ایک بڑا گڑھا ہوگیا ہے جو یوں ہی لاوارث حالت میں پڑا ہے ۔ یہاں اندر ۲؍ ایسے اسکول ہیں جن کےطلبہ یہاں سے سیکڑوں کی تعداد میں جاتے ہیں ۔ اسکول کے چھوٹنے کے دوران گلی میں کافی بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے ۔کئی دنوں کے بعد شور وغل کرنے پر وہاں پر ایک طرح سے پترے کا بیریکیڈ لگا دیا گیا ہے۔ 
مالونی کا واقعہ یاد دلایا
انھوں نے مالونی کے ایک واقعہ کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا اسی طرح یہاں بھی کسی حادثے کا انتظار ہورہا ہے کہ جب تک اس میں کوئی گر کر کسی حادثے کا شکار نہ ہوجائے اُس وقت تک اس کی مرمت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کوئی کارپوریٹر نہیں ہے اور بی ایم سی عملہ اپنی من مانی کر رہا ہے۔ 
نمائندہ انقلاب نے جائے مقام کامعائنہ کرتے ہوئے آس پاس کے لوگوں سے آنے جانے کے بارے میں استفسار کیا تو انھوں نے کہا کہ کچھ دنوں تک تو گڑھا کھلا ہوا تھا ۔ حالانکہ چند دنوں قبل اسے بی ایم سی کے ذریعہ چاروں طرف سے پترالگاکر گڑھے پر بھی ایک پترا ڈال دیا گیا ہے ۔ پھر بھی یہ مسئلہ کا حل تو نہیں ہے۔
 اس گڑھے کے سامنے واقع دکانداروں نے بتایا کہ بی ایم سی انتظامیہ اچھی طرح سے اس گڑھے کے بارے میں جانکاری حاصل کرچکی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر لوہے کے پترے وغیرہ لاکر ڈال دیا ہے لیکن یہ اس کا علاج نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں سے آنے جانے والی گاڑیوں اور اس وقت جب اسکولوں میں چھٹی ہوتی ہے تو راستوں کا حال بہت ہی خراب ہوجاتا ہے ۔کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراتی ہیں اور کسی وقت کوئی بڑاحادثہ ہوسکتا ہے۔
جلد مرمت کی یقین دہانی
اس ضمن میں انقلاب نے کرلا ’ایل‘ وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دانا جی ہیرلیکر سے بات چیت کی تو انھوں نے پہلے گڑھے کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اس گڑھے کو مرمت کرائیں گے۔ تھوڑی دیر بعد انھوں نے فون کرکے نمائندۂ انقلاب سے جائے وقوع کی تصویریں بھی منگوائیں اور یقین دلایا کہ وہ جلد اسے درست کرانے کی کوشش کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK