• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرلا : زیرآب سڑک پر پھنس جانے والوں کی سماجی کارکنوں نے مدد کی

Updated: September 27, 2024, 11:43 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

پانی میں بند ہوجانےوالی گاڑیوں کو محفوظ مقام پرلے جاکرکھڑا کیا۔ راہ گیروں کو کھلی گٹروں سے بھی محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔

Pedestrians wading through water on LBS Road in Kurla. Photo: Inquilab
راہ گیر کرلا میں ایل بی ایس روڈ پر جمع پانی سے گزررہے ہیں۔ تصویر: انقلاب

 شہر ومضافات میں بدھ کوزبردست بارش سے کرلا مغرب میں ایل بی ایس روڈ، کلپناٹاکیز کے قریب نشیبی علاقوں کی سڑکوں پر تقریباً ۵؍فٹ  تک پانی بھرگیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔اس مصروف سڑک پر انجنوں میں پانی داخل ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں بند پڑ گئیں جس کی وجہ سے گاڑی والے  اُتر کر پیدل محفوظ مقام تک پہنچنے کی کوشش کرنے لگے۔ شہری اور ٹریفک پولیس  کے اہلکار نہ ہونے سے حالات بے قابو ہوگئے تھے۔ ایسے میں متاثرین کی مدد کیلئے آل کرلا کمیٹی کے اراکین پہنچے۔
 مذکورہ کمیٹی کے اراکین نےپہلے بند ہوجانے والی گاڑیوں کو کھینچ کر محفوظ مقام پر پارک کیا، وہیں بسوں، ٹیکسیوں اور بائیک سے اُتر کر پیدل چلنے والوں کی رہنمائی کی تاکہ وہ کھلی گٹر یا گڑھوں میں نہ گر جائیں، راہ گیروں کو  اسٹیشن تک پہنچانے میں مدد کی  اور ان میں مفت پانی تقسیم کیا۔ رات ایک بجے تک ۱۵؍افراد پر مشتمل یہ ٹیم ٹریفک معمول پر لانے کی کوشش بھی کرتی رہی۔
 مذکورہ کمیٹی کے سرگرم رکن اظہر شیخ نے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’ کلپناٹاکیز کے قریب رات ۸؍ بجے سے پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا۔ رات ۱۰؍بجے گردن تک پانی پہنچ گیا تھا ۔ بارش کم ہونے پر رات ایک بجے پانی کی سطح میں کمی آئی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جس طرح یہاں پانی بھرا تھا ، اسے دیکھ کر ۲۶؍  جولائی ۲۰۰۵ء کی یاد تازہ ہوگئی۔ گاڑیوں، آٹو رکشا، بس اور ٹووہیلر میں پانی گھس جانے سے بند پڑجانےوالی گاڑیوں کو پہلے ہم نے راستے سے ہٹا کر محفوظ مقام پر پار ک کیا۔ ٹریفک کی وجہ سے جو لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل جا رہےتھے ، ان کی رہنمائی کی تاکہ وہ غیرہموار جگہوں اور کھلی گٹر وغیرہ میں نہ گر جائیں۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایا کہ ’’نیومل کمپائونڈ روڈ کی بیشتر دکانوں، بیکری اور شوروم میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں روپے کانقصان ہواہے۔ ہم نے دکانداروںکی بھی مددکی۔‘‘
مذکورہ کمیٹی کے ثاقب شیخ، حسین شیخ، محمد سلیمان ،عارف ملباری،عارف شیخ، عبدالکریم شیخ، اکبر خان، شاہد شیخ اورچاچاسبحان نے دیر رات تک متاثرین کی مددکی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK