• Thu, 13 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشی نگرکی مدنی مسجد کا معاملہ: جمعیۃ علماء نے پولیس کپتان کیخلاف وزیراعلیٰ سے شکایت کی

Updated: February 13, 2025, 1:56 PM IST | Abdullah Arshad | Lucknow

ضلع کشی نگر کے ہاٹاقصبہ کی مدنی مسجد کے انہدام پر اتر پردیش جمعیۃ علماء ہند کے ریاستی صدر مولانا اشہد رشیدی نے وزیر اعلیٰ کو مکتوب بھیج کر وہاں تعینات پولیس کپتان کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔

Madani Mosque of Hata Kasbah before the demolition operation. Image: Revolution
انہدامی کارروائی سے پہلے ہاٹا قصبہ کی مدنی مسجد۔ تصویر:انقلاب

ضلع کشی نگر کے ہاٹاقصبہ کی مدنی مسجد کے انہدام پر اتر پردیش جمعیۃ علماء ہند کے ریاستی صدر مولانا اشہد رشیدی نے وزیر اعلیٰ کو مکتوب بھیج کر وہاں تعینات پولیس کپتان کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیۃ کا دعویٰ ہے کہ مدنی مسجد قبضہ کی زمین پر نہیں بلکہ زمین خرید کرکے تعمیر کرائی گئی ہے۔ سابق ایس ڈی ایم کی نگرانی میں زمین کی پیمائش بھی کرائی جا چکی ہے، اس کے باوجود ضلع انتظامیہ کے افسران نے بھید بھاؤ کی بنیاد پر کارروائی کی ہے ۔ یادرہےکہ قصبہ ہاٹا میں واقع مدنی مسجد پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بلڈوزرکارروائی پر تنقید جاری ہے۔جمعیۃ علماء ہند اُترپردیش کے صدر مولانا اشہد رشیدی نے وزیر اعلیٰ اور ڈی جی پی پرشانت کمار کو مکتوب بھیج کر وہاں تعینات پولیس کپتان ستیش کمار مشرا پر بھیدبھاؤ کرکے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کاالزام عائد کیا ہے۔ انہوںنے اپنے مکتوب میں کہا ہےکہ مدنی مسجد معاملہ  میں گزشتہ ۲۲ ؍دسمبر کو ضلع مجسٹریٹ اور ایس ڈی ایم کوبھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسجد کو خریدی ہوئی زمین پر تعمیرکرایا گیا ہے۔ سرکاری زمین پر مسجد کاکوئی بھی تعمیری کا م نہیں کرایا گیا ہے  لیکن پولیس کپتان ستیش کمار مشرا معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعیۃ کاکہنا ہے کہ مسجد معاملہ کی کوئی بھی چھوٹی  سی چھوٹی جانکاری ملنے پر پولیس کپتان خود فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر مسجد انتظامیہ کے افرادکو ڈرا نےدھمکانے لگتے ہیں۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ پولیس کپتان کی ہدایت  ہی پر   مسجد انتظامیہ کےذمہ داروںکیخلاف سنگین دفعات میںمعاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ انہوںنے اپنے مکتوب میں پولیس کپتان کشی نگر کی کارروائی پر نوٹس لئے جانے کامطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ۹؍فروری کو کشی نگر کے ہاٹا تحصیل کی مدنی مسجد کے کچھ حصہ کو ضلع انتظامیہ نے سرکاری زمین پر قابض ہونے کا الزام عائد کرکےمنہدم کردیا تھا ۔  ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد کے نام کوئی زمین نہیںہے ،کچھ زمین حامد علی و زاہد علی کے نام پر ہے ،باقی نگر پالیکا کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے جس پر مسجد کمیٹی نے ہائی کورٹ سے اسٹے لے رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK