• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کویت: المنقف کی ایک عمارت میں آتشزدگی، ۴۹؍ جاں بحق، متعدد زخمی

Updated: June 12, 2024, 9:17 PM IST | Kuwait City

کویت کی ریاستی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی احمدی گورنریٹ کے المنقف شہر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۴۹؍ سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جن میں ۴؍ ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Fire brigade and police personnel can be seen at the scene of the accident. Image: X
جائے حادثہ پرفائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

کویت کی ریاستی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جنوبی احمدی گورنریٹ کے المنقف شہر میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۴۹؍ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ آگ آج صبح چھ منزلہ عمارت کے کچن سے شروع ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ پوری عمارت میں پھیل گئی۔ اس عمارت میں ۱۶۰؍ افراد رہتے تھے جو ایک ہی کمپنی کے ملازمین تھے۔ ان میں سے متعدد ملازمین ہندوستانی تھے۔ اس ضمن میں کویت میں ہندوستانی سفارتخانے نے کہا کہ ’’اس المناک حادثے کو مدنظر رکھتے ہوئے کویتی سفارتخانے نے ایک ایمرجنسی نمبر جاری کیا ہے۔ تمام متعلقہ افراد سے اپیل ہے کہ وہ اس نمبر پر رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کریں۔ سفارتخانہ تمام امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔‘‘ 
خیال رہے کہ کویت میں ہندوستانیوں کی ۲۱؍ فیصد آبادی ہے اور اس کی افرادی قوت میں ہندوستانیوں کی ۳۰؍ فیصد شراکت داری ہے۔ 

راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ تصویر: ایکس

کویتی وزارت برائے انفارمیشن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کویتی پولیس کے ایک افسر عید راشد حماس کے مطابق اس حادثے میں ۱۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں ۴؍ مہلوک افراد بھی شامل ہیں جن کی آتشزدگی کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ اب بھی آگ پرقابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریاستی خبر رساں ایجنسی کنا کے مطابق تقریباً  ۴۳؍ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

اس حادثے کا سن کر کافی افسوس ہوا: ایس جے شنکر

ملک کےو زیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’’کویت شہر میں ہونے والے اس حادثے کا سن کر افسوس ہوا۔ اب تک ۴۱؍ افراد کے ہلاک جبکہ ۵۰؍ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہمارے سفارتکار کیمپ میں گئے ہیں۔ ہم مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ ہمارا سفاتخانہ تمام ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK