کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کی رہائش (اقامہ) سے متعلق قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 06, 2025, 11:37 AM IST | Kuwait City
کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کی رہائش (اقامہ) سے متعلق قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کی رہائش (اقامہ) سے متعلق قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف سیکوریٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا نے کویت نیوز ایجنسی ’کونا‘ کو ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ تاریخ پیدائش سے ۴؍ ماہ کے اندر نئے بچے کے والدین کواس کے بارے میں مطلع کرنا ضروری ہے، تاہم بچے کی اطلاع دینے میں ناکامی کو آرٹیکل۶؍کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں پہلے ماہ ہرایک دن کی تاخیر پر ۲؍ دینار جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ ایک مہینہ گزرنے کے بعد جرمانہ کی رقم یومیہ ۴؍ دینار کردی جائےگی۔ جرمانہ کی زیادہ سے زیادہ رقم ۲؍ہزار کویتی دینار ہے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ آرٹیکل ۹؍ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایسا غیر ملکی باشندہ جو رہائش کیلئے انٹری ویزے کے تحت ملک میں داخل ہوا ہو، یا حکومت میں ملازمت کے ویزے یا پرائیویٹ سیکٹر، تجارتی یا صنعتی سرگرمی ویزے، فیملی ممبر کے طور پر انٹری ویزے، تعلیم کے حصول کے ویزے یاعارضی گورنمنٹ کنٹریکٹ کیلئے انٹری ویزے یا علاج کیلئے انٹری ویزے پر داخل ہوا ہو، اسے ضروری حالات مکمل کرانے میں تاخیر پرپہلے ماہ ۲؍ دینار یومیہ اور اگلے ماہ ۴؍ دینار یومیہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس حوالےسے مجموعی جرمانے کی حد۱۲۰۰؍ دینار ہے۔
گھریلو ملازمین کے طور پر انٹری ویزے کے ساتھ کویت میں داخل ہونے والے لوگوں کو تاخیر کے ہر دن کیلئے ۲؍کویتی دینار جرمانہ کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ جرمانہ۶۰۰؍ کویتی دینار ہوگا۔
’العربیہ‘ کے مطابق اقامہ سے متعلق آرٹیکل۱۱؍میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’ایک غیر ملکی جو وزٹ ویزا کے ساتھ ملک میں داخل ہوا ہے، وہ تمام اقسام کے دورے کیلئے مقررہ مدت سے زیادہ ہے‘‘ سرکاری دورے کیلئے انٹری ویزا، کمرشیل وزٹ کیلئے انٹری ویزا، انٹری ویزا فیملی وزٹ، پرائیویٹ وزٹ کیلئے انٹری ویزا، یا ٹریفک کیلئے انٹری ویزا یا کئی دوروں کیلئے وزٹ ویزا، یا سیاحت کیلئے وزٹ ویزا، کھیلوں، ثقافتی یا سماجی سرگرمیوں کے ویزا، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے وزٹ ویزا یا ایمرجنسی انٹری ویزا پر داخل ہوا ہو تو اسے خلاف ورزی پر ۱۰؍ دینار جرمانہ ہوگا۔
آرٹیکل۱۲؍ میں مصالحت کی قبولیت شامل ہے۔ اگر غیر ملکی عارضی رہائش کی مخصوص مدت سے تجاوز کرتا ہے یا روانگی کے نوٹس سے تجاوز کرتا ہے تو مصالحت کی رقم میں تاخیر کے ہر دن کیلئے ۲؍کویتی دینار ہوگی اور اگلے مہینے یہ رقم ۴؍ دینار یومیہ ہوجائے گی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ آرٹیکل ۱۳؍ کےپیراگراف ۵؍ جو کہ ’غیر ملکی کی رہائش کی مدت کی میعاد ختم ہونے یا اس کی تجدید سے انکار اور غیر ملکی باشندے کے ملک سے باہر نہ جانے‘ متعلق ہے، کو تاخیر پر ہرگزرتے دن کیلئے ۲؍ کویتی دینار ادا کرنا ہوں گے۔ اگلے ماہ یہ رقم یومیہ ۴؍ دینار ہوگی اور جرمانے کی مجموعی رقم ایک ہزار ۲۰۰؍ دینار ہوگی۔