• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لداخ: دریا میں فوجیوں کا ٹینک حادثے کاشکار، ۵؍جوانوں کی موت

Updated: June 30, 2024, 10:42 AM IST | Agency | Srinagar

جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب۳؍ بجے دریا کی سطح میں اچانک اضافہ کے سبب ٹینک بہہ گیا، وزیر دفاع کا حادثہ پر اظہار رنج،کہا ’’ قوم جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

Post about the five soldiers who lost their lives. Photo: INN
جان گنوانے والے پانچ فوجی جوانوں سے متعلق پوسٹ۔ تصویر : آئی این این

لداخ یونین ٹیریٹری کے ضلع لیہ میں جمعہ کی شب چین سے متصل حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے قریب ایک فوجی مشق کے دوران دریا پارکرتے وقت  ایک ٹینک کو پیش آنے والے حادثے میں۵؍ جوانوں کی موت ہوگئی ۔ متوفیوں میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) بھی شامل ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ دولت باغ اولڈی کے مندر موڑ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ٹی۷۲؍ ٹینک جسے فوج کے اہلکار چلا رہے تھے، دریا عبور کرنے کے دوران غرق آب ہوگیا۔حادثہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ۳؍ بجے پیش آیا جب فوجیوںکی معمول کی مشق جاری تھی۔
 ذرائع کے مطابق ` ٹینک میں پانچ فوجی جوان سوار تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثے میں پانچوں جوانوں کی موت واقع ہوگئی۔فائر اینڈ فیوری کور نے `’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے  اس حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ۲۸؍ جون ۲۰۲۴ء کی شب فوجی تربیتی سرگرمی سے فارغ ہونے کے بعد مشرقی لداخ کے ساسر برنگسا کے قریب دریائے شیوک(بودھی ندی ) میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوا جس میں فوج کا ایک ٹینک پھنس گیا۔ حادثہ پیش آتے ہی بچائو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں تاہم پانی کے بہائو میں تیزی اور سطح میں اضافے کی وجہ سے بچائو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں ٹینک کا عملہ جان کی بازی ہار گیا۔
 پوسٹ میں کہا گیا کہ `فوج مشرقی لداخ میں آپریشن کے دوران پانچ بہادر جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔خبر لکھے جانے تک بچاؤ آپریشن جاری تھا ۔
  وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس حادثے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے متوفی فوجی جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے `’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا’’ `لداخ میں ایک ٹینک کو  دریا پار کرانے کے دوران پیش آنے والے حادثے پر جس میں ہماری فوج کے پانچ بہادر جوان جاں بحق ہوئے، گہرا دکھ ہوا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا: `ہم قوم کے تئیں اپنے بہادر جوانوں کی مثالی قربانی کو کبھی بھول نہیں سکتے ۔وزیر دفاع نے متاثرہ کنبوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ `قوم مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
 ’فائر فیوری کور‘ نے اپنی ایک پوسٹ میںفوجیوںکی تصویریں جاری کرکے انہیںخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ان میںآر آئی ایس ایم آر کے ریڈی ، ایچ اے وی سبحان خان ،ڈی ایف آر بھوپیندر نیگی ،ایل ڈی ایف آر ایکے ڈانگ ٹیبام  اور سی ایف این سدار بونیا ناگا راجو شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK