• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لاڈلی بہن یوجنا معاملہ: ناگپورمیں کانگریس بی جے پی کارکنان آمنے سامنے

Updated: July 20, 2024, 1:07 PM IST | Ali Imran | Nagpur

شیرشی گاؤں میں بی جے پی کی جانب سے اسکیم کیلئے درخواست فارم بھرنے کا پروگرام منعقد کیاگیا، کانگریس کاالزام ہے کہ بناء بکنگ اور بغیر فیس کی ادائیگی کے گرام پنچایت ہال کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا گیا۔

A long queue of women can be seen filling the application form for Ladli Bah Yojana. Photo: INN
لاڈلی بہن یوجنا کیلئے درخواست فارم بھرنے کی متمنی خواتین کی لمبی قطار دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر : آئی این این

جب سے لاڈلی بہن یوجنا کا اعلان ہوا ہے، تب سے اس اسکیم کے متعلق کچھ نہ کچھ تنازع سامنے آرہا ہے۔ اب خبر ہے کہ ناگپور ضلع کے شیرشی گاؤں میں لاڈلی بہن یوجنا سے متعلق پروگرام کے معاملے میں بی جے پی اور کانگریس کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں۔ 
 واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن یوجنا کے تئیں ریاست بھر میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔ شہر اور دیہی علاقوں کی خواتین کی بڑی تعداد اس اسکیم سے استفادہ کیلئے کاغذات اکٹھا کررہی ہیں اور درخواست فارم بھروارہی ہیں۔ اس دوران بی جے پی نے ناگپور ضلع کے شیرشی گاؤں میں اس اسکیم کیلئے درخواست فارم بھرنے کا پروگرام منعقد کیا تھا۔ بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے الزام لگایا کہ کانگریس کارکنوں نے اس پروگرام میں جان بوجھ کربکھیڑاکرنے کی کوشش کی۔ 
  اس معاملے میں بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے ناگپور دیہی پولیس تھانے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ جبکہ مقامی کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے بغیر کسی بکنگ کے اور بغیر کسی ادائیگی کے گرام پنچایت ہال کو اپنی پارٹی کے فائدے کیلئے استعمال کیا ہے۔ اس تنازع میں کانگریس-بی جے پی کارکنان آمنے سامنے آگئے اور بڑا ہنگامہ ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ہنگامہ ہوا تو بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سدھیر پروے بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK