پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم اورنگ زیب نے کہاکہ ہندوستان کی سمت سے آنیوالی ہوا، اسموگ لے کر آرہی ہے۔
EPAPER
Updated: November 05, 2024, 10:08 AM IST | Lahore
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم اورنگ زیب نے کہاکہ ہندوستان کی سمت سے آنیوالی ہوا، اسموگ لے کر آرہی ہے۔
پاکستان کے لاہور شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے پر ریاستی حکومت نے ایک ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ ۱۴؍ ملین آبادی والے شہر میں ہوا کا معیار۱۹۰۰؍اے کیو آئی، ہوگیا ہے جو `خطرناک سمجھی جانے والی سطح سے بھی بے حد زیادہ ہے۔ ٹریفک، فصلوں کی کٹائی کے بعد باقیات (پرالی) جلانے سے اٹھنے والے دھوئیں اور درجہ حرارت میں کمی کے سبب پنپنے والی آلودگی کی وجہ سے لاہور گزشتہ کئی روز سے اسموگ کی ایک موٹی تہہ میں ڈوبا ہوا ہے۔
صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم اورنگ زیب نے اس ضمن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ’’ آلودگی کے سبب عوام کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ اسموگ بچوں کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ اسکولوں میں ماسک لازمی ہونا چاہیے۔ ‘‘ حکومت نے اس تعلق سےنوٹس میں کہا کہ ’’لاہورکے تمام اسکولوں (سرکاری اور نجی) میں پانچویں جماعت تک کی تمام کلاسیز چار نومبر سے ۹؍ نومبر تک ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گی۔ ‘‘ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ہنگامی اقدامات کے حصے کے طور پر دفتر کے۵۰؍ فیصد ملازمین کو پیر سے گھر سے کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مریم اورنگ زیب نے ہندوستان سے آنے والے اسموگ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی جانب چلنے والی ہوائیں آئندہ کم از کم ایک ہفتے تک چلتی رہیں گی۔ کہا کہ حکومت اسموگ پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر مذاکرات کیلئے ہندوستانی حکام سے بات چیت کرے گی۔