• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لبنان: ہندوستانی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو فوری ملک سے نکل جانے کی ہدایت دی

Updated: September 26, 2024, 4:24 PM IST | Beirut

لبنان اور اسرائیل کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ہندوستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے ایک بار سخت ہدایت جاری کی ہے، سفارتخانے نے شہریوں کو اپنی حرکات محدود کرنے اور لبنان کا سفر نہ کرنے اور وہاں مقیم شہریوں کو ہنگامی حالات میں فراہم کردہ ای میل آئی ڈی اور فون نمبر سے رابطہ کرنے کہا ہے۔

Indian Embassy in Beirut. Image: X
بیروت میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے رابطہ عامہ کے دفتر نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ایک سال میں حزب اللہ اور اسرائیلی کے حملوں اور جوابی حملوں میں لبنان کے ۲۰؍ ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے احتیاط برتنے کو کہا ہے، اسی کے ساتھ لبنان میں مقیم ہندوستانیوں کو جلد ازجلد ملک سے نکل جانے کو کہا ہے۔ اور دیگر کو لبنان کا سفر نہ کرنےکی ہدایت دی ہے۔لبنانی وزیر صحت کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فضائی  حملےمیں ۵۱؍ شہری جاں بحق اور ۲۳۳؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’۱؍ اگست ۲۰۲۴ء کی ہدایت کی یاد دہانی اور حالیہ واقعات کی روشنی میں تمام ہندوستانی شہریوں کو یہ سخت ہدایت دی جا تی ہے کہ وہ اگلی ہدایت ملنے تک لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ لبنان میں موجود ہندوستانیوں کو بھی ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ فوراً ملک سے نکل جائیں، ساتھ ہی وہاں مقیم انتہائی محتاط رہیں،غیر ضروری سفر نہ کریں، اور بیروت میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے رابطہ میں رہیں، رابطہ کیلئے ای میل آئی ڈی  cons.beirut@mea.gov.in، او رہنگامی حالات میں 96176860128+  نمبر پر فون کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK