• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لبنان: بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری، ۸؍افراد کی موت، ۱۴؍ زخمی

Updated: November 13, 2024, 11:55 AM IST | Beirut

منگل کو اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں کے مکینوں کو انخلاء کی تنبیہ کی گئی اور پھر ۴؍ حملے کردیئے۔

Smoke rises after an Israeli bombardment in the northern suburbs of Beirut. Photo: PTI.
بیروت کے شمالی مضافاتی علاقے میں اسرائیلی بمباری کے بعددھواں اٹھ رہا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

جنگ روکنے کیلئے بین الاقوامی اور امریکی کوششوں کے دوران بھی لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ منگل کو اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں کے مکینوں کو انخلاء کی تنبیہ کی گئی اور پھر ۴؍ حملے کردیئے۔ 
’العربیہ‘کی خبرکے مطابق اسرائیلی بمباری انتباہ کے ایک گھنٹے کی گئی۔ بمباری میں حارۃ الحریک، الغبیری اور الحدث کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ الحدث کے علاقے پر حملہ جاری رہا۔ ممکنہ طور پر مشہور حارۃ الحریک کے محلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ العربیہ کے نمائندے نے نشاندہی کی کہ بیروت کا مضافاتی علاقہ رات کے وقت مکینوں سے خالی ہوتا ہے لیکن دن کے وقت اس میں ہجوم ہوتا ہے۔ بے گھر لوگ سامان لینے کیلئے لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ آج کے حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی۔ 
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے اپنے ’ ایکس‘ اکاؤنٹ پر نقشے اور تصاویر بھی شائع کیں اور دعویٰ کیا کہ حملے حزب اللہ کی تنصیبات اور مفادات کے قریب کئے گئے ہیں۔ لبنان کی قومی خبر ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب الناقورہ، جبل اللبونہ اور علما الشعب کے مضافات میں صبح کے وقت اسرائیلی بحری جنگی جہازوں کی طرف سے گولہ باری کی گئی۔ جنوبی سرحدی علاقے میں لڑائی اور دراندازی کے دیگر تمام محاذوں پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔ دو ہفتوں میں پہلی مرتبہ سرحدی علاقے کی پٹی پر پھر بمباری کی گئی۔ 
جنوبی لبنان کے علاقے صیدا میں البرکہ محلے میں ڈرون کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں بعض افراد زخمی ہوئے ۔ حزب اللہ نے پیر کو اسرائیل کے خلاف ۲۲؍کارروائیوں کادعویٰ کیا۔ 
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام ایک اسرائیلی حملے میں لبنان کے انتہائی شمالی علاقے عکار میں واقع ایک گاؤں میں ایک گھر کو نشانہ بنا یا گیا۔ یہ ایک دور افتادہ جنگلاتی اور پہاڑی علاقہ ہے۔ اس قصبے پر یہ پہلا حملہ ہے۔ لبنان کی وزارت صحت نے ابتدائی طور پر بتایا کہ اس حملے میں ۸؍ افراد کی موت ہوئی ہے اور۱۴؍ زخمی ہوگئے ہیں۔ عین یعقوب قصبے کے میئر ماجد درباس نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں کم از کم۱۴؍ افراد ہلاک اور۱۵؍ دیگر زخمی ہوئے۔ ماجد درباس نے رائٹرس کو بتایا کہ حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں شامی مہاجرین سمیت ۳۰؍ افراد رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 
دریں اثناء۱سرائیلی میڈیا نےمنگل کو اطلاع دی کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کے نہاریہ علاقے میں راکٹ حملے میں کم از کم ۲؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK