• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنگ بندی کی اُمیدوں کےبیچ بیروت پر حملوں میں شدت

Updated: November 27, 2024, 11:44 AM IST | Agency | Beirut

اسرائیلی کابینہ میں حزب اللہ کےساتھ جنگ روکنے کے معاہدہ پر غوروخوض ، آئندہ چند گھنٹوں میں اعلان متوقع۔

The condition of a residential building can be seen after the Israeli attack on Beirut. Photo: Agency
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایک رہائش عمارت کی حالت کو دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: ایجنسی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات ہیں۔ جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے، اسرائیلی کابینہ میں   جنگ بندی کی تجویز پر غور ہورہاہے۔ لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور فرانسیسی صدور۳۶؍گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ جنگ بندی کے امکاانت کے بیچ تل ابیب نے لبنان کے دارالحکومت پر منگل کو حملے شدید تر کردیئے۔ ان حملوں  میں ۲۴؍ گھنٹوں میں  ۳۱؍ افراد شہید ہوئیے ہیں۔ 
ا س بیچ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور دونوں فریقین معاہدے کے قریب ہیں۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور یہ جلد نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ 
 جنگ بندی کے تعلق سے حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم جنگ بندی معاہدے کی توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں  کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ۳؍ ہزار ۷۶۸؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۱۵؍ ہزار ۶۹۹؍ زخمی ہوئے ہیں۔ جنگ میں حزب اللہ کا سب سے بڑا نقصان حسن نصراللہ کی شہادت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK