طبی عملے کے ۵؍افراد بھی ہلاک۔ اسرائیلی فوجیوں کی حزب اللہ کے ساتھ مختلف علاقوں میں شدید لڑائی
EPAPER
Updated: November 23, 2024, 2:11 PM IST | Jerusalem
طبی عملے کے ۵؍افراد بھی ہلاک۔ اسرائیلی فوجیوں کی حزب اللہ کے ساتھ مختلف علاقوں میں شدید لڑائی
جمعہ کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے حملے ہوئے۔ اے ایف پی ٹی وی نے ان حملوں کی فوٹیج دکھائی ہے۔یہ فضائی حملے اسرائیلی فوج کے اس بیان کے فوراً بعد ہوئے جب اس نے بعض علاقے خالی کرنے کو کہا تھا۔ ’العربیہ ‘ کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنانی دارالحکومت کے نواحی علاقوں کے علاوہ اس نے ملک کے جنوب میں راتوں رات کئی علاقے خالی کرنے کو کہا تھا۔ جمعرات کو لبنان نے کہا کہ ملک کے مشرق اور جنوب میں اسرائیلی حملوں میں۵۲؍ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چھاپوں میں جنوبی بیروت کو بھی نشانہ بنایا گیا اور حزب اللہ نے ایک سال کے دوران اسرائیل پر اپنے شدید ترین حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
ییہ بھی پڑھئے: غزہ میں نسل کشی کی تحقیق کا مطالبہ کرنے پر نیتن یاہو نے پوپ فرانسس پر تنقید کی
غزہ کے تنازع پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پار سے ۱۱؍ ماہ سے زیادہ عرصے تک فائرنگ ہوتی رہی جبکہ ستمبر میں مکمل جنگ شروع ہوئی ہے۔ اسرائیل نے بنیادی طور پر حزب اللہ کے مضبوط مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے اور زمینی افواج جنوبی لبنان میں بھیج کر وسیع پیمانے پر بمباری کی۔وزارتِ صحت نے ۱۰؍ مختلف مقامات کے بارے میں ایک بیان میں کہاکہ مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں اسرائیلی نے ضلع بعلبک کو نشانہ بنایا جس میں ۴۰؍ افراد افراد ہلاک اور۵۲؍زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے الگ الگ فضائی حملوں میں جنوبی لبنان میں طبی عملے کے کم از کم ۵؍افرادہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔