• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیکٹرکس ای وی نے پرکشش قیمت میں کثیر مقصدی اسکوٹراینڈیورو لانچ کیا

Updated: December 04, 2024, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

کیا آپ ایک ایسا اسکوٹر چاہتے ہیں جو کہ جاذب نظر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی روزمرہ کی ضروریات کی اشیاءلانے اور لے جانے کے کام آئے تو اب یہ انتظار ختم ہوگیا ہے۔

Lectrix EV`s new scooter launch photo. Photo: INN
لیکٹرکس ای وی کی نئی اسکوٹر کے لانچ کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کیا آپ ایک ایسا اسکوٹر چاہتے ہیں جو کہ جاذب نظر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی روزمرہ کی ضروریات کی اشیاءلانے اور لے جانے کے کام آئے تو اب یہ انتظار ختم ہوگیا ہے۔ ایس اے آر گروپ کی ای موبیلٹی برانچ لیکٹرکس ای وی نے ایسا اسکوٹر لانچ کیا ہے جو آپ کی شخصیت کو پرکشش بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کی روزمرہ کی ضروریات کا بھی پورا خیال رکھے گا۔ اس کا نام ہے اینڈیورو۔ 
اس اسکوٹر کا لوگوں کو بڑی بے صبری سے انتظار تھاکیوں کہ اس کی قیمت ہر شخص کے پہنچ کے اندر ہونے کا دعویٰ کیا جارہا تھا۔ اسے شہری نقل و حمل میں نئے معیارات کے لئے وضع کیا گیا ہے۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی ، تجربے اور انداز کو یکجا کرتا ہے تاکہ آج کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ۵۷۹۹۹؍ روپے کی کفایتی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہے۔ اینڈیوروکی نقاب کشائی پرایس آر گروپ کے بانی راکیش ملہوترا نے کہاکہ یہ اسکوٹرجدت اور پائیداری کے لئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نقل و حرکت کے مستقبل کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK