Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جلگاؤں ضلع میں لیموں مہنگا، دام ۱۲۰؍ سے۱۷۰؍ روپے فی کلوپہنچ گئے

Updated: March 10, 2025, 10:48 AM IST | Sharjeel Qureshi | Chalisgaon

جیسے جیسے موسم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ویسے ویسے شہر سمیت ضلع بھر میں لیموں کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس باعث لیمو کی قیمتیں بھی بڑھنی شروع ہوگئی ہیں۔

Buyers have also become cautious as lemon prices have risen. Photo: INN
لیموں کےمہنگے ہوجانے سے خریدار بھی محتاط ہوگئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جیسے جیسے موسم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ویسے ویسے شہر سمیت ضلع بھر میں لیموں کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس باعث لیمو کی قیمتیں بھی بڑھنی شروع ہوگئی ہیں۔ ایک عدد لیموں پانچ سے سات روپے میں بازار میں فروخت ہو رہا ہے۔ دام بڑھنے کا فائدہ جہاں  کسان اور لیموں   تاجروں کو ہورہا ہے وہیں   قیمتیں بڑھ جانے سے عا م لوگوں کے دسترخوان پر لیموں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ 
 پہلے لیموں کی قیمتیں کم تھی تو کسان پریشان تھے۔ ریستوران اورہوٹلوں میں لیموں کی بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے۔ فی الحال بازار میں ایک کلو لیموں کیلئے۱۲۰؍روپے سے۱۷۰؍روپے ادا کرنے پڑرے ہیں۔ 
 لیمو کی قیمتیں بڑھنے کئی چھوٹی بڑی وجوہات ہے۔ جہاں دن بدن درجہ حرارت بڑھنے سے قیمتیں بھی بڑھنا معمول بات ہے۔ جبکہ خاص بات یہ ہے کہ اس سال موسم کی تبدیلیوں کے باعث لیموں کی پیداوار پر بھی اثرپڑا ہے۔ جس کی وجہ سے اس موسم میں لیموں کی آمد کم ہوگئی ہے۔ لیموں کے باغات بہت کم جگہوں پر پائے جاتے ہیں۔ لیموں کو گرمیوں میں نقد فصل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس لئے اسکی خرید وفروخت بڑی منڈی میں کی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ لیموں کی قیمتیں بڑھنے میں ایک وجہ بارش بھی ہے۔ 
 فی الحال ضلع بھر میں موسم دن میں گرم، رات کے وقت سردی محسوس ہورہی ہے۔ اسی موسمی تبدیلی کے باعث یہ کہا جاسکتاہے کہ آنے والے دس سے۱۵؍ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ ایسے وقت میں بہت سے لوگ گرمی کو کم کرنے کے لئے لیموں پانی پیتے ہیں۔ اس لئے یہ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں لیموں کی قیمت مزید بڑھے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK