• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لبنان: واکی ٹاکی دھماکہ، ۳؍ افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

Updated: September 18, 2024, 10:45 PM IST | Beirut

لبنان میں واکی ٹاکی دھماکے کے سبب ۳؍ افراد ہلاک ہوئے ہیںجبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل نے اب تک اس دھماکے کے تعلق سے کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل لبنان میں پیجر دھماکے ہوئے تھے۔

Fighters and firefighters can be seen outside a mobile shop in Lebanon. Photo: PTI
لبنان میں ایک موبائل کی دکان کے باہر جنگجوؤں اور فائر فائٹرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

لبنان کے جنوب اور لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں   واکی ٹاکی کے دھماکے سے ۳؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ حادثہ اتوار کو لبنان میں حملے کے سبب درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں کیا جا سکا ہے کہ کتنی واکی ٹاکی پھٹی ہیں۔ ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ مشرقی لبنان کے متعدد مقامات پرلینڈ لائن ٹیلی فون کا بھی دھماکہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: نئے انتخابات کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج

ان میں سے ایک دھماکہ اس مقام کے قریب بھی ہوا ہے جہاں حزب اللہ نے اتوار کو ہلاک ہونے اپنے جنگجوؤں کی تدفین کا انتظام کیا تھا۔ اے ایف پی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ ہونے کے بعد لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق اس دھماکے سے ۳؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے اب تک اس پر کسی بھی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کو اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ غزہ میں اپنا آپریشن بڑے پیمانے پر کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔خیال رہےکہ غزہ جنگ کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تنازعے میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK