• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایل آئی سی کے سہ ماہی نتائج ظاہر، ڈِیو یڈنڈ دینے کا اعلان،شیئر کی قیمت میں اچھال

Updated: May 26, 2023, 11:47 AM IST | New Delhi

ملک کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی ایل آئی سی نے اپنے چوتھے سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

LIC made a profit of 13 thousand crores
ایل آئی سی کو ۱۳؍ہزار کروڑ کا منافع ہوا

ملک کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی ایل آئی سی نے اپنے چوتھے سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا  ہے۔ کمپنی کی لسٹنگ کو ایک سال گزرچکا ہے اور آخری سہ ماہی کے نتائج شاندار رہے ہیں۔ مارچ ۲۰۲۳ء کو اختتام پزیر سہ ماہی میں کمپنی کا منافع تقریباً ۵؍ گنا بڑھا ہے ۔ حالانکہ آمدنی کے معاملے میں اسے گھاٹا ہوا ہے اور ایل آئی سی کی کل آمدنی میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔
 خیال رہے کہ گزشتہ سال ۱۷؍ مئی ۲۰۲۲ء کو شیئر بازار میں اس کی لسٹنگ ہوئی تھی ۔ ایل آئی سی کا منافع مالیاتی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء کی چوتھی سہ ماہی میں ۱۳؍ہزار۴۲۸؍ کروڑ  روپے رہا۔ ایل آئی سی کی جانب سے جاری کردہ دیگر اعداد وشمار کو دیکھیں تو انشورنس کمپنی کی نیٹ پریمیم سے ہونے والی آمدنی ۸؍ فیصد گھٹ کر ۱ء۳۱؍ لاکھ کروڑ روپے رہی۔ ایک سال پہلے یہ ۱ء۴۳؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔ ایل آئی سی کا پورے مالیاتی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء کیلئے خالص منافع ۳۵؍ہزار ۹۹۷؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے جو۲۲۔۲۰۲۱ء میں محض ۴؍ہزار ۱۲۵؍ کروڑروپے تھا۔
 ایل آئی سی نے چوتھے سہ ماہی کے زبردست نتائج کو دیکھتے ہوئے ۳؍ روپے فی شیئر ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔  ایل آئی سی کی چوتھی سہ ماہی کا نتیجہ جاری ہونے کے بعد کمپنی کے شیئرز پر اس کا اثر پڑا ۔ جمعرات کو شیئر بازار میں ایل آئی سی کے شیئر میں تیزی دیکھنے کو ملی ۔ تقریباً ۱ء۶۲؍ فیصد کی تیزی کے ساتھ اس کی قیمت ۶۰۳ء۵۵؍ روپے فی شیئر پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK